اسلام آباد خودکش دھماکے پر وکلا برادری کا سوگ، ملک بھر میں عدالتی کارروائیاں معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد کے ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر کی وکلا برادری نے سوگ اور احتجاج کے طور پر عدالتوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری ہے اور بیشتر عدالتوں میں معمول کی کارروائیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں آج وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کی حاضری نہ ہونے جیسی ہے۔ ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے اعلامیے میں تمام وکلا کو گھروں پر رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ علامتی احتجاج وکلا کے اتحاد اور عدلیہ کے احترام کی علامت ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کے بعد اسلام آباد بار نے تین روزہ سوگ اور ایک روزہ مکمل ہڑتال کا اعلان کیا تھا، جب کہ اسلام آباد بار کونسل نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالتی کارروائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی آج عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کر رکھی ہے۔ وکلا نمائندوں کے مطابق صرف ایمرجنسی کیسز میں پیشی کی اجازت ہے، دیگر تمام مقدمات بغیر سماعت ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب بھر میں بھی وکلا نے احتجاجی ہڑتال جاری رکھی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور دیگر شہروں کی ماتحت عدالتوں میں بھی سماعتیں نہ ہو سکیں۔ پنجاب بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ہڑتال وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے وقار اور دہشت گردی کے خلاف عزمِ نو کی علامت ہے۔
پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ ہائی کورٹ اور ضلع کچہری کے اطراف میں ہائی الرٹ نافذ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام آباد بار ایسوسی
پڑھیں:
اسلام آباد بار کونسل کا کچہری دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیااسلام آباد بار کونسل کی جانب سے گزشتہ روز جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج وکلاء کی کم تعداد عدالتوں میں پیش ہوئی، وکلاء صرف ارجنٹ کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
زیادہ تر وکلاء عدالت میں پیش ہو کر التواء کی استدعا کر رہے ہیں۔
کراچی اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر دھماکے پر...
اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے واقع کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بار کونسل نے وکلاء و سائلین کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔