data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اعلیٰ سطح پر 80 سینئر افسران کے ملک گیر تبادلے اور تقرریوں سے ادارے میں ہلچل مچ گئی۔ منگل، 11 نومبر کو جاری ہونے والے احکامات کے تحت مختلف ریجنز میں تعینات بی ایس 19، 20 اور 21 کے افسران کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق تبادلوں کا یہ سلسلہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے بڑے ٹیکس ریجنز اور کسٹم فارمیشنز تک پھیلا ہوا ہے، جہاں ڈائریکٹر جنرلز، کلیکٹرز، کمشنرز اور ممبران کے عہدے تبدیل کیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام افسران کو چارج سنبھالنے کے بعد اپنی رپورٹ فوری طور پر ہیڈکوارٹر ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق اس بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کا مقصد کارکردگی میں بہتری اور ادارے میں شفافیت کو فروغ دینا ہے، تاہم اچانک ہونے والے ان تبادلوں نے ایف بی آر کے اندر ایک غیر معمولی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

’ٹرمپ قانون کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں‘، امریکا کے سینئر ترین جج احتجاجاً مستعفی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی وفاقی جج مارک ایل وولف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور قانون کے مبینہ سیاسی استعمال کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 50 سالہ عدالتی خدمات کے بعد اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خاموش رہنا اب ممکن نہیں رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ جج مارک ایل وولف نے ایک معروف اخبار میں شائع اپنے مضمون میں مؤقف اختیار کیا کہ عدلیہ جمہوریت کی بقاء اور انصاف کے نظام کی علامت ہے، لیکن صدر ٹرمپ قانون کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ٹرمپ نہ صرف اپنے ناقدین کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اپنے قریبی حامیوں اور سرمایہ کار دوستوں کو سزا سے بچانے کے لیے عدالتی نظام پر دباؤ ڈال رہے ہیں، جو امریکی انصاف کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارک ایل وولف کو 1985 میں اس وقت کے صدر رونالڈ ریگن نے وفاقی جج مقرر کیا تھا، اور وہ اپنی دیانت داری اور عدالتی غیر جانبداری کے حوالے سے نمایاں شہرت رکھتے تھے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کا وفد پبلک فنانس، بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا
  • ’ٹرمپ قانون کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں‘، امریکا کے سینئر ترین جج احتجاجاً مستعفی
  • 27ویں ترمیم: 4 ہائیکورٹس ججز کے تبادلوں اور ایک کے مستعفی ہونے کا امکان
  • کے پی‘ سرکاری ملازمین کے تبادلے‘ تقرر‘ بھرتیوں پر پابندی ختم
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • ادارے میں جانبداری کا الزام، بی بی سی کے 2 اعلیٰ عہدیداروں نے استعفیٰ دے دیا
  •  پاک افغان کشیدگی: ترک اعلیٰ حکام آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرینگے‘ اردوان
  • پی آئی اے کے بوئنگ777طیارے کی ونڈ شیلڈ پھرٹوٹ گئی؛ جدہ میں گراؤنڈ کردیا گیا
  • سائبر کرائم ایجنسی افسران نے غیرقانونی کال سینٹر سے 12 کروڑ روپے بھتہ وصول کیا، ایف آئی اے ذرائع