پنجاب بھرکےلائسنسنگ سنٹرزکاسپیشل آڈٹ کرنےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سٹی42:لبرٹی خدمت مرکز سمیت پنجاب بھر کے لائسنسنگ سنٹرز میں کرپشن کے الزامات کے بعد سپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ وہ ایس پی رینک کے افسران کی زیر نگرانی لائسنسنگ سنٹرز کا جامع آڈٹ کریں۔
انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ تیار کیا گیا ہے، جس میں ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زائد رقم وصول کرنے کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ آڈٹ میں سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ سمیت پچھلے 30 دن کے ویڈیو ریکارڈز بھی چیک کیے جائیں گے۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
انسپکشن افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکارڈ، رجسٹر اور دیگر شواہد کو بغور دیکھیں اور اپنی رپورٹ میں مشاہدات اور تجاویز شامل کریں۔ سپیشل آڈٹ رپورٹ 25 نومبر تک جمع کرانی ہوگی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لائسنسنگ سنٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز کی آڈٹ ٹیموں کو سونپا گیا ہے تاکہ شفاف اور مؤثر تحقیقات یقینی بنائی جا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
روس(نیوز ڈیسک)روس نے منگل کی صبح یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں سے شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کیف اور ڈنیپرو سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیف پر یہ تیسرا بڑا حملہ تھا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا کہ رات بھر ہونے والے حملوں میں روس نے 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرونز داغے۔ انہوں نے ایک بار پھر امریکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے کم ہوتے ذخائر کو پورا کرنے کے لیے مزید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کیے جائیں۔
حکام کے مطابق کیف ان حملوں کا مرکزی ہدف تھا، جہاں کم از کم 9 بلند و بالا عمارتوں، ایک اسکول، ایک کلینک، دفاتر اور انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
بجلی فراہم کرنے والی یوکرینی کمپنی کے مطابق حملے کے باعث عارضی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار افراد بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔
یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے مجموعی طور پر 656 ڈرونز اور 73 میزائل فائر کیے جن میں 33 بیلسٹک میزائل اور 8 زرکون ہائپرسونک میزائل شامل تھے، جو اس جنگ کے دوران اس نوعیت کے میزائلوں کا ممکنہ طور پر سب سے بڑا استعمال ہے۔
روس کے مطابق زرکون میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 9 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق 40 میزائلوں اور 602 ڈرونز کو مار گرایا یا ناکارہ بنا دیا گیا تاہم گرائے گئے میزائلوں میں زرکون میزائلوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں۔رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا