اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ، انٹربینک مارکیٹ میں بھی تنزلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 56پیسے کی سطح پر بھی آگئی بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 77پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مارکیٹ میں ڈالر کی قدر
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ، 100انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
حصص مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 3667 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔