فلسطینی اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد پر فوری عملدرآمد ہی غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے، قرارداد کا نفاذ جبری بے دخلی کو روکنے کیلئے نہایت ضروری ہے، قرارداد پر عملدرآمد دو ریاستی حل کو مضبوط بنانے کیلئے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فلسطینی اتھارٹی کا اقوام متحدہ کی
پڑھیں:
طوفان ملیسا سے 4 لاکھ 77 ہزار بچے متاثر ہوئے‘ اقوام متحدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان ملیسا کے بعد کیوبا، ہیٹی اور جمیکا میں تقریباً 4 لاکھ 77 ہزار بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ طوفان کو 3ہفتے گزرنے کے باوجود کئی اسکول اب بھی تباہ حال یا بند ہیں، جس کے باعث بچوں کی بڑی تعداد کلاسز سے محروم ہے یا عارضی مقامات پر نامناسب سہولیات کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کا ادارہ برائے اطفال یونیسف مقامی حکومتوں اور شراکت دار اداروں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی اور تباہ شدہ سکولوں کی بحالی پر کام کر رہا ہے۔