آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیاگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے تفصیلات بیان کر دیں۔ آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے وانا کیڈٹ کالج، جو کہ پاک فوج کی طرف سے ساؤتھ وزیرستان کی عوام کے لئے قیمتی تحفہ ہے، نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایک خود کش حملہ آور نے  دھماکہ کیا جبکہ دیگر خورج نے گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کہا کہ خوارج نے پہلے زیر تعلیم بچوں کو یرغمال بنا نے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے خوارج کے اس حملے اور مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا، ہم نے دہشتگردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے طالب علموں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا تھا۔

آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق رات 10سے ساڑھے 10 بجے کے قریب  خوارج کے خلاف بھرپور آپریشن کے بعد تمام خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جب کہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے، ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے  پائے۔ کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔ افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ 10 نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ خوارج کے

پڑھیں:

آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ  کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب  کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل  کردیے گئے۔

کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد  ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے  دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔

بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا۔ ???? 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے ???? مستونگ کھڈ کوچہ میں کارروائی ???? اسلحہ و بارود بڑی مقدار برآمد ????️ موٹر سائیکلیں سیکیورٹی فورسز نے ضبط کیں ⚠️ متعدد زخمی دہشت گرد شدید زخمی ???? سہولت کار مشتبہ افراد گرفتار ???? سرچ آپریشن علاقے میں کلیئرنس جاری ????️ عزمِ استحکام بلا تعطل کارروائیاں جاری express.pk ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات  ہیں  جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد  کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان  کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر
  • لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
  • جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں