مٹھی :نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک :عوام کی سہولت کیلئے مٹھی میں نئے نادرا رجسٹریشن سینٹر اور زونل آفس تھرپارکر کا افتتاح کردیا گیا۔
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرمہیش کمار ملانی، رکن سندھ اسمبلی فقیر شر محمد اور ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے تقریب میں شرکت کی۔ سینٹر میں درخواست گزاروں کی سہولت کے لئے کاونٹرزکی تعداد 2 کے بجائے 6 کر دی گئی، مرکز میں یومیہ 180سے 250 درخواست گزاروں کو معیاری خدمات دستیاب ہوںگی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
ترجمان نادرا کے مطابق دونوں دفاتر سے تھرپارکر ریجن میں نادرا کی عوامی خدمات کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے ۔
ترجمان کے مطابق نادرا نے اسلام کوٹ، دالی اور نگرپارکر میں بھی جدید سہولیات سے آراستہ نئے دفاتر قائم کیے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عوام ہوشیار! نادرا کی جعلی ویب سائٹ پکڑی گئی
ویب ڈیسک :نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی ویب سائٹ کے ذریعے دھوکا دہی سے خبردار کر دیا۔
نادرا نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں خصوصاً برطانیہ میں مقیم شہریوں کو جعل سازی پر مبنی ویب سائٹ سے ہوشیار کر دیا۔
نادرا نے اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی جعلی ویب سائٹ“NADRA Card Centre”سے ہوشیار رہیں، ویب سائٹnadra.cardcentre.co.uk نادرا کے نام پر دھوکا دہی میں ملوث ہے۔
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
https://www.facebook.com/share/r/1XMgSHyLcg/
اعلامیہ کے مطابق جعلی ویب سائٹ شناختی کارڈ، نائکوپ، ملازمت فراہمی کے جھوٹےدعوے کر رہی ہے ان ویب سائٹ کا نادرا سے کوئی تعلق نہیں، ان پلیٹ فارم پرفراہم کی گئی ذاتی معلومات غلط استعمال کےخطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، ان پلیٹ فارم پرفراہم کی گئی ذاتی تفصیلات شہریوں کیلئےنقصان کاباعث بن سکتی ہیں۔
نادرا نے نیشنل سائبرکرائم ایجنسی کو باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے