سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر  پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے  سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔

محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر اپنا دکھ بیان نہیں کرسکتا۔مشکلات کے دور میں اُن کے دانشمندانہ مشوروں کا بڑا ہاتھ رہا۔
مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے صاحبزادے عمران صدیقی نے آمد اور تعزیت پر محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینیٹر پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے

اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی کے محمد نوازشریف

پڑھیں:

کاشف شیخ ودیگر کی عرفان صدیقی اور پروفیسر عارفہ زہرا کی وفات پر تعزیت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-3
کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف کالم نویس اورمسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پرجماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف، سینئر رہنمااسد اللہ بھٹو اورسیکرٹری اطلاعات مجاہد چنانے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔جماعت اسلامی رہنمائوں نے ماہرتعلیم پروفیسرعارفہ سید زہرا کی وفات پربھی دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  •  نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے
  • صدر ن لیگ نوازشریف کی تعزیت کیلئے مرحوم عرفان صدیقی کے گھرآمد
  • میاں محمد نواز شریف کی مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
  • عرفان صدیقی سپرد خاک، وزیراعظم کی گھر جا کر تعزیت، نواز شریف کا اظہار افسوس
  • کاشف شیخ ودیگر کی عرفان صدیقی اور پروفیسر عارفہ زہرا کی وفات پر تعزیت
  • وزیراعظم کی سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے اظہار تعزیت
  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس
  • عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف
  • نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے