کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دیدی، سکھ رہنماگرپتونت سنگھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ان کے مطابق کینیڈین حکومت کی اجازت کے تحت 23 نومبر کو اوٹاوا کے بلنگز اسٹیٹ میں ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ منظوری اظہارِ رائے کی آزادی اور جمہوری اقدار کے حوالے سے کینیڈا کے عزم کی واضح علامت ہے۔ ان کے مطابق خالصتان ریفرنڈم مسلح جدوجہد کے بجائے ووٹ کی طاقت سے اپنے مطالبات کے حصول کا پُرامن راستہ ہے۔
انہوں نے سکھ برادری پر زور دیا کہ وہ پنجاب کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کریں۔
ادھر خالصتان تحریک کے حوالے سے کینیڈا کے موقف نے مودی حکومت کی اندرونی اور بیرونی پالیسیوں میں موجود کمزوریاں مزید نمایاں کر دی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انقلاب…………… اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-03-2
جس میں نہ ہو انقلاب، موت ہے وہ زندگی
رْوحِ اْمم کی حیات کشمکشِ انقلاب
صْورت شمشیر ہے دستِ قضا میں وہ قوم
کرتی ہے جو ہر زماں اپنے عمل کا حساب