، شیخ رشید - فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بہتری کے حالات پیدا کرنے چاہئیں، غربت بےروزگاری مہنگائی ہے، کاروبار بالکل بھی نہیں ہے۔

شیخ رشید نے انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اڈیالہ جیل جانے والوں کو ملاقات کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40، 40 سال کی سزائیں دے دی گئی ہیں، میرے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو بھی 40 سال کی سزا دی گئی ہے، میں جن کیسز میں عدالتوں میں پیش ہو رہا ہوں ان کے وقت میں پاکستان میں موجود نہیں تھا، سارے کیسز میں پاکستان میں نہیں تھا۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کرے گا کہ اچھا وقت بھی آئے گا۔

اس سے قبل انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت کے لیے شیخ رشید اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک  ٹیم کے ہمراہ عدالت پہنچے۔

شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے، حاضری کے بعد اِنہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

عدالتی عملے نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء کو سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم عدالت سے استدعا کریں گے ہمیں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ہم نے کیس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے ہدایات لینی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا‘ شیخ رشید
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • محمود غزنوی سے متعلق بیان سے لگتا ہے خواجہ آصف تاریخ سے بالکل نابلد ہیں، بیرسٹر سیف
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • عدالت کے حکم کے باوجود مجھے عمرے پر نہیں جانے دیا گیا: شیخ رشید
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
  • روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ