سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ کے علاقوں کے رہائشیوں سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔
عدالت نے کے الیکٹرک کو کنٹونمنٹ علاقوں سے بجلی بل کے ذریعے ایم یو سی ٹی وصولی روکنے کا حکم دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بل کے ذریعے میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملیر کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی کنزرونسی ٹیکس وصول کر رہا ہے۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے بجلی کے بل میں میونسپل چارجز بھی شامل کردیے ہیں، بیک وقت دو ادارے میونسپل ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میونسپل ٹیکس بجلی کے بل کے ایم سی
پڑھیں:
لائسنس نہیں تو مشروب سازی کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے مشروبات سپرداری پر نہ دینے کے کیس میں وکلاء کو تیاری کیلئے 25 نومبر تک مہلت دیدی۔ عدالت نے درخواست گزار کے لائسنس پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے پاس اگر مشروبات تیاری کا لائسنس نہیں تو آپ کو اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ غیر معیاری مشروبات کا سامان آپ کو دوبارہ تیاری کی اجازت دیدیں کیوں؟ آپ دستاویزات آئندہ سماعت پر پیش کریں۔