سونے کی قیمت میں7900 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 431,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے بعد 369,994 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,173 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 423,662 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونا 6002 روپے کمی کے بعد363,221 روپے کا ہو گیاتھا۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,964 روپے ہوگئی تھی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں فی تولہ روپے کا کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔