بلوچستان اسٹیٹسٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ آغاز
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی نے بلوچستان اسٹیٹسٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ نظام صوبے کے تمام اضلاع کے اعداد و شمار اور ترقیاتی فیصلوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا۔محکمہ اطلاعات بلوچستان کے مطابق وزیرِاعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ ترقی، ڈیجیٹل جدت اور خود اعتمادی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ مختلف سرکاری اداروں میں ڈیجیٹل اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صوبائی نظم و نسق، منصوبہ بندی اور عوامی خدمات میں شفافیت اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے متعارف کردہ بلوچستان اسٹیٹسٹکس ڈیش بورڈ کو صوبے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جدید نظام کے تحت تمام اضلاع کے اعداد و شمار، منصوبہ بندی اور فیصلے ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گے، جس سے پالیسی سازی میں شفافیت، درستگی اور سہولت میں اضافہ ہوا ہے۔مصنوعی ذہانت سے مزین پی ایس ڈی پی آٹومیشن سسٹم اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل اصلاحات نے گورننس کے شعبے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ آن لائن فائلنگ، بلنگ، بجٹ مینجمنٹ اور فنانس چیٹ بوٹ جیسے اقدامات نے شفافیت، رفتار اور عوامی سہولت کو نئی جہت دی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی سی بی نے بنگلادیش کی ٹرائی سیریزکی آفر مسترد کردیll
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دسمبر میں مجوزہ بنگلادیش میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو دعوت دی تھی کہ وہ تین ملکی سیریز میں حصہ لے، جس میں سری لنکن ٹیم کو بھی شامل کیا جانا تھا۔
تاہم پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے مصروف شیڈول اور ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس تجویز کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی، جن میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور دیگر سینئر کرکٹرز شامل ہیں، دسمبر کے دوران آسٹریلیا میں ہونے والی بِگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں۔
پی سی بی کا مؤقف ہے کہ کھلاڑیوں کو آرام دینا اور ان کی فٹنس برقرار رکھنا مستقبل کی سیریز اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے ضروری ہے، لہٰذا اس وقت کسی اضافی سیریز میں شرکت ممکن نہیں۔