کراچی: 10 سال کے طویل وقفے کے بعد مزارِ قائد کے تاریخی گنبد کی مکمل صفائی، گرائنڈنگ اور پولشنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے قلب میں واقع بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار کے سفید ’مالاغوری ماربل‘ پر برسوں سے جمی دھول اور موسموں کے اثرات کے باعث اس کی چمک ماند پڑ گئی تھی، جسے اب دوبارہ اپنی اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزارِ قائد کا 72 فٹ قطر کا گنبد گزشتہ برسوں میں محض تہواروں پر دھویا جاتا رہا، مگر اب اس کی مکمل گھسائی اور پولشنگ کا عمل 15 روز تک جاری رہے گا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ کام بانیِ پاکستان کی 25 دسمبر کو ہونے والی یومِ پیدائش کی تقریبات کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

مزار کے امور سے وابستہ حکام کے مطابق اس تاریخی مقام کی دیکھ بھال پورے سال جاری رہتی ہے، تاہم اس بار خصوصی توجہ گنبد اور سنگِ مرمر کی اصل چمک واپس لانے پر دی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میں مزار کی صفائی عموماً جوٹ کے ذریعے کی جاتی تھی، لیکن اس بار گرائنڈنگ اور بفنگ مشینوں کی مدد سے ماربل کی گہرائی تک صفائی کی جا رہی ہے تاکہ اس پر جمی گرد، میل اور کاربن کے اثرات مکمل طور پر ختم کیے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ سنگِ مرمر کی دراڑوں کو پُر کرنے کے لیے خصوصی کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے، جو ایک سے ڈیڑھ سال تک مؤثر رہتا ہے۔ اس دوران کاریگر برقی گرائنڈر سے ماربل کے ٹکڑوں کے جوڑوں کی صفائی اور باریک نشانات کو پُر کرنے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ مزارِ قائد کی عمارت اپنی منفرد طرزِ تعمیر کی بدولت دنیا بھر میں پہچانی جاتی ہے۔ اس کا ڈیزائن مشہور آرکیٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ نے تیار کیا تھا، جنہوں نے نہ صرف جمالیاتی پہلوؤں بلکہ آئندہ برسوں میں صفائی اور تزئین کے تقاضوں کو بھی پیش نظر رکھا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزار کے گردونواح میں درختوں کی تعداد 2010 میں ساڑھے 4 ہزار تھی جو اب بڑھا کر 8 ہزار تک پہنچا دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اثرات سے ماربل کو محفوظ رکھنا ہے، تاکہ گرمی کی شدت مزار کی عمارت پر اثر انداز نہ ہو۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

جنگی طیارہ چوری کرنے کا برطانوی منصوبہ ناکام بنادیا‘ روس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-7
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے یوکرین اور برطانیہ کا روسی جنگی طیارہ چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کردیا۔ایف ایس بی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین اور برطانیہ نے روسی جنگی طیارہ چرانے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لیے یوکرینی اور برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے روسی پائلٹس کو طیارے چرانے کے لیے اْکسایا۔ایف ایس بی نے مزید بتایا کہ پائلٹس کو کنزہال ہائپرسونک میزائل سے لیس مگ-31 جنگی طیارہ چرانے کے لیے اْکسایا گیا، منصوبے کے تحت روسی پائلٹس کو 3 ملین ڈالر اور یورپی شہریت کی پیشکش کی گئی تھی۔ایف ایس بی کے مطابق منصوبے کے تحت طیارے کو رومانیہ کے شہر کونستانتا میں نیٹو ائربیس کی طرف اْڑایا جاتا اور پھر بعد میں فضائی دفاعی نظام سے طیارہ مار گرایا جاتا۔ایف ایس بی نے مزید کہا کہ ہم نے یوکرینی اور برطانوی انٹیلیجنس کا بڑے پیمانے پر اشتعال انگیزی کا منصوبہ ناکام بنایا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • ایلی ویٹڈایکسپریس وےمنصوبےکی لاگت کو کم کرنےکاٹاسک، منصوبہ بندی شروع
  • جنگی طیارہ چوری کرنے کا برطانوی منصوبہ ناکام بنادیا‘ روس
  • 10  سال بعد مزارِ قائد کے گنبد کی مکمل صفائی، ماربل کی گرائنڈنگ اور پولشنگ کا آغاز
  • موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے،مریم نواز
  • گیس اور بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کوشش صنعتی مخالف ہیں،فیصل معیز خان
  • باجوڑ کی شہید مسجد کی تعمیر مکمل،عوام کا اظہار تشکر
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید مسجد کی تعمیر مکمل، عوام کا اظہار تشکر
  • قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ کے مزار کے احاطے میں تزئین وآرائش اورصفائی کاکام جاری ہے
  • مزاحمت کو غیر مسلح کرنیکا ہر منصوبہ ناکام رہے گا، الجہاد الاسلامی فی فلسطین