غزہ:کلینک کے ملبے سے 35 ناقابل شناخت لاشیں برآمد، اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، گزشتہ ماہ امریکی صدر کی منظوری سے نافذ کی گئی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ تازہ فضائی و زمینی حملوں کے نتیجے میں تین مزید فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
غزہ کے شہری دفاع کے حکام نے بتایا کہ شہر میں ایک کلینک کی تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 35 ایسی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی جارحیت کے دو سال سے زائد عرصے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 69 ہزار 180 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر رہائشی عمارتوں، اسکولوں اور عام شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق دو یا تین منزلہ عمارتوں کو مخصوص طور پر ہدف بنایا جا رہا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔