جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اہلبیتؑ کی محبت ایمان کا حصہ اور ان سے بغض، گمراہی کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ انبیاء لاوارث نہیں ہوتے۔ انبیاء اپنی اولاد کو وراثت دیتے ہیں۔ یہی قرآن کا فیصلہ ہے اور یہی اہلِ بیتؑ کا موقف۔ لہٰذا سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کا حقِ فدک قرآن و سنت کی روشنی میں مسلم اور واضح ہے۔ آلِ محمدؐ نہ صرف حق پر ہیں، بلکہ وہی حق و صداقت کا معیار ہیں۔ دین انہی کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اور انہی کے ذریعے محفوظ رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے ایام شہادت کی مناسبت پر درگاہ سید صفر علی شاہ عرف دادا بابا پر منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی عصمت، طہارت اور صداقت کی گواہی قرآن کریم نے دی ہے۔ سورۃ الاحزاب، سورۃ الدہر اور آیت تطہیر اہلِ بیتؑ کی پاکیزگی اور مقام عصمت کو براہ راست ثابت کرتی ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ "فاطمہ سیدۃ نساء العالمین"، "فاطمہؑ عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔" یہی وجہ ہے کہ سیدہ کائنات کی ذات گرامی پوری امت کے لیے رشد و ہدایت اور دین کی اصل روح تک پہنچنے کا وسیلہ ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ جو افراد سیدہ کی عصمت، مقام اور صداقت سے انکار کرتے ہیں وہ حقیقت میں قرآن اور رسول اللہؐ کی شہادت کا انکار کرتے ہیں۔ اہلبیتؑ کی محبت ایمان کا حصہ اور ان سے بغض، گمراہی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ کا حقِ فدک کے حصول کے لیے دربار میں جانا تاریخ انسانیت کا سب سے دلخراش واقعہ ہے۔ یہ واقعہ انسانیت کے ہر حساس دل رکھنے والے فرد کے لیے درد اور غم کا سبب ہے۔ سیدہ کے خطبہ فدکیہ نے حق و باطل کے معیار کو واضح کیا۔ علامہ ڈومکی نے واضح کیا کہ قرآن کریم میں انبیاء کی وراثت کو واضح کیا گیا ہے۔ حضرت سلیمانؑ کا حضرت داؤدؑ کے وارث ہونا، اور حضرت یحییٰؑ کا حضرت زکریاؑ کے وارث ہونا قرآن کی صریح آیات ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ انبیاء لاوارث نہیں ہوتے۔ انبیاء اپنی اولاد کو وراثت دیتے ہیں۔ یہی قرآن کا فیصلہ اور یہی اہلِ بیتؑ کا موقف ہے۔ لہٰذا سیدہ فاطمہؑ کا حقِ فدک قرآن و سنت کی روشنی میں مسلم اور واضح ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ آلِ محمدؐ نہ صرف حق پر ہیں، بلکہ وہی حق و صداقت کا معیار ہیں۔ دین انہی کے ذریعے سمجھا جاتا ہے اور انہی کے ذریعے محفوظ رہا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود ڈومکی ڈومکی نے کہا کہ انہی کے ذریعے

پڑھیں:

پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے ہونے والی حالیہ جنگ نے پاکستان کی قوتِ دفاع کو پوری دنیا کے سامنے مزید واضح کر دیا ہے جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی برادری کے سامنے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

مظفرآباد میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر میدان میں خود کو ثابت کیا ہے اور دنیا اس حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عوام کی نمائندگی کرنے والے فیصلے نہیں کر پاتے تو پھر عوام ہی کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ ہمیشہ حق و انصاف کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور فیصل راٹھور نے اسی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کو سمجھا، سنا اور ان کے حل کے لیے کوششیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل راٹھور نے جو وعدے کیے تھے وہ اب پیپلز پارٹی کے پاس امانت ہیں اور انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اپنی تقریر میں کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلایا جائے گا بلکہ عوامی مشاورت اور ان کی رائے سے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا تھا اور عمران خان کی حکومت اسی مداخلت کا نتیجہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ سیاسی شعور کا ثبوت دیا ہے اور حقِ رائے دہی سے بھرپور فیصلہ دیا ہے۔

بھارت سے جنگ کے تناظر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت کے سات جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے اور آج عالمی پلیٹ فارموں پر بھارت جواب دینے سے بھاگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سمیت کئی ممالک مودی سرکار کو یہ حقیقت یاد دلائیں گے کہ جنگ کے نتائج کیا تھے اور کس طرح بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

آخر میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستان اور کشمیر کے درمیان بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے مگر مودی سرکار کو پیغام دیتا ہوں کہ جنگ بھی ہار چکے ہو اور اب سازش بھی ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام بہادر ہیں، سیاسی طور پر باشعور ہیں اور ہر سازش کے مقابل کھڑے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
  • کتاب ہدایت
  • بین الاقوامی الصدیقۃ الشہیدہ کانفرنس(1)
  • بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، علامہ باقر زیدی
  • حرمِ مطہر امام رضا علیہ‌السلام میں علامہ طباطبائیؒ کی یاد میں تقریب
  • پاکستان کیلئے پرفارم کرنے پر بہت خوش ہوں: معاذ صداقت
  • دنیا ئے اسلام کی پہلی جدید شادی
  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • مقاومتی بلاک عالمی ظالم طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، علامہ مقصود ڈومکی