بھارتی کپتان روہت شرما کی ون ڈے رینکنگ میں طویل حاکمیت ختم ہوگئی اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آئی سی سی کی نئی ODI بیٹنگ رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں۔ مچل نے یہ مقام ویسٹ انڈیز کے خلاف 7ویں سینچری بنانے کے بعد حاصل کیا تاہم انجری کے باعث وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔

یہ صرف دوسرا موقع ہے جب کسی کیوی بیٹر نے یہ مقام حاصل کیا ہو۔ اس سے قبل 1979 میں گلن ٹرنر نے ٹاپ پوزیشن سنبھالی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کئی بڑے نام جن میں مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر شامل ہیں ٹاپ فائیو تک تو پہنچے لیکن کبھی نمبر ون نہیں بن سکے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار

ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی تبدیلیاں

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما پہلی بار ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کولکتہ کی مشکل کنڈیشنز میں واحد نصف سینچری بنا کر ٹیم کو بھارت میں 15 سال بعد پہلی ٹیسٹ فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

A fresh face atop the ICC Men’s ODI Batting Rankings ????https://t.

co/ZP1vtB20zq

— ICC (@ICC) November 19, 2025

انگلینڈ کے جو روٹ ٹیسٹ بیٹنگ میں نمبر ون جبکہ ہیری بروک دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے زخمی اوپنر شبھمن گل ٹاپ 10 سے صرف ایک درجہ باہر ہیں۔

ٹیسٹ بولنگ میں جسپریت بمراہ بدستور نمبر ون ہیں، ان کے بعد میٹ ہنری اور نعمان علی موجود ہیں۔

پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف 0-3 سے کلین سویپ جیت نے ایک اور بڑا فائدہ دیا ہے۔ لیگ اسپنر ابرار احمد 11 درجے ترقی پا کر نمبر 9 پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے بولنگ میں رشید خان پہلے، جوفرا آرچر دوسرے اور کشو مہاراج تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ، محسن نقوی سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت

ٹی20 رینکنگ

نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی، ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ٹی20 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے پر 2 درجے ترقی کے ساتھ نمبر 2 پر آگئے ہیں۔ ان سے آگے ورون چکرورتی موجود ہیں جبکہ رشید خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹنگ میں بھارتی اثر برقرار

نئی رینکنگ میں بھارت کے 4 کھلاڑی ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ روہت شرما نمبر 2، شبھمن گل نمبر 4، ویرات کوہلی نمبر 5، شریاس ایئر نمبر 8 جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران نمبر 3 پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ابرار احمد بھارتی کپتان روہت شرما

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی کپتان روہت شرما روہت شرما موجود ہیں کے خلاف

پڑھیں:

رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر کی تصاویر بھی شامل

کراچی:

بھارت کی آنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

فلم میں پاکستان کے پولیس افسر شہید اسلم چوہدری اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

ٹریلر میں رنویر سنگھ کو را ایجنٹ جبکہ سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

پروپیگنڈا فلم کو آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اسکا ٹریلر ہی بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارت میں اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کو بہترین کارکردگی کا انعام مل گیا
  • رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر کی تصاویر بھی شامل
  • بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
  • واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟
  • محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
  • محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا
  • سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں
  • کرکٹرسرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں تفویض