متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کراعلان کردیا گیا ہے۔

دبئی حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق دبئی حکومت کے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور اتھارٹیز میں کام یکم اور 2 دسمبر 2025 کو معطل رہے گا، جبکہ سرکاری امور 3 دسمبر 2025 سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان

سرکلر کے مطابق وہ ادارے اور محکمے جو شیڈولڈ شفٹس پر کام کرتے ہیں، عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں یا اہم عوامی سہولیات چلاتے ہیں، اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ان اداروں کو اپنی ضرورت کے مطابق عملے کے اوقات کار طے کرنے کی اجازت ہوگی تاکہ تعطیلات کے دوران خدمات کا تسلسل اور مؤثر فراہمی برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی

اس موقع پر ڈی جی ایچ آر نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، وفاقی سپریم کونسل کے ارکان، یو اے ای کے حکمرانوں اور ملک کے شہریوں و رہائشیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news تعطیل دبئی نیشنل ڈے قومی دن متحدہ عرب امارات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: تعطیل دبئی نیشنل ڈے متحدہ عرب امارات کے مطابق یو اے ای

پڑھیں:

عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا

سٹی 42:  مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔

الیکشن کمشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق  مطابق عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ سیٹ پر الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 20 اور 21 دسمبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی، اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ یکم دسمبر ہے۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ دنوں علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ جس کے باعث ان کی سیٹ پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا۔ان کی وفات پر نواز شریف نے اپنے  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا ساتھی اور بھائی قرار دیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا ایشیز سیریز سے قبل کمنٹری پینل سے فارغ
  • اسلام آباد: دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
  • دسمبر تک 30 مفت وائی فائی پوائنٹس قائم کرنے کا اعلان
  • نوابشاہ ،والدین میں تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی فیسوں پر تشویش
  • یکم اور 2 دسمبر کو چھٹی کا اعلان!
  • صوفی بزرگ سید انور شاہ کا 65واں عرس، ضلع گھوٹکی میں عام تعطیل کا اعلان
  • بلوچستان: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں !طلبا خوشی سے نہال
  • عرفان صدیقی مرحوم کی سینیٹ نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • ثوب الفرح: متحدہ عرب امارات کا غزہ میں اجتماعی شادیوں کے انعقاد کا اعلان