لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، حکومت نے وجہ بھارت سے آنیوالی ہوائیں قرار دے دیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، حکومت نے وجہ بھارت سے آنیوالی ہوائیں قرار دے دیں۔
لاہور آج بھی دنیا کے بڑے اور اہم آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں صبح کے وقت اے کیو آئی 450 تک ریکارڈ ہوا جو شدید آلودگی کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی صورتحال معمول سے کہیں زیادہ خراب رہی۔
ائیرکوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق گوجرانوالہ میں ائیرکوالٹی انڈکس (اے کیوآئی) 434، نارووال میں 385، فیصل آباد میں 379، قصور میں 378 اور شیخوپورہ میں 350 اے کیو آئی نوٹ کیا گیا، جبکہ جنوبی پنجاب میں آلودگی نسبتاً کم رہی جہاں ملتان میں 303 اور رحیم یار خان میں 248 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کے اندر بعض مقامات پر فضائی آلودگی حد سے تجاوز کر گئی اور برکی روڈ، شاہدرہ، کاہنہ نو، ملتان روڈ، ڈیفنس اور جی ٹی روڈ پر اے کیو آئی 500 تک پہنچا۔ سفاری پارک میں 353، پنجاب یونیورسٹی میں 349 اور ایجرٹن روڈ پر 344 ریکارڈ ہوا۔
ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے مطابق فضائی آلودگی میں اس اضافے کی اہم وجہ مشرقی ہوائیں ہیں جو بھارت کے سرحدی علاقوں امرتسر، جالندھر اور لدھیانہ سے آلودہ ہوا کو لاہور، قصور، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کی جانب لے آئی ہیں۔ ہوا کی رفتار 0 سے 2 میل فی گھنٹہ کے درمیان رہی جس کے باعث آلودہ ذرات زمین کے قریب پھنسے رہے۔
تیزی سے گرتا درجۂ حرارت، انورژن لیئر، نمی اور بادلوں نے عمودی مکسنگ کو روک دیا جس سے وسطی پنجاب کے شہروں میں دھوئیں کے جمع ہونے کا رجحان بڑھ گیا۔ اس کے برعکس مغربی پنجاب بشمول ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں فضائی ڈسپیرشن نسبتاً بہتر رہی۔
فضائی آلودگی کی اس شدت کا توڑ کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔ پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں صنعتی ریزوننگ اور ایمیشنز مینجمنٹ کا نیا نظام مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق 7889 صنعتی یونٹس کی ای میپنگ کی جا چکی ہے اور ڈرون سرویلنس کے دوران 2654 یونٹس کو خلاف ورزی پر سیل کیا گیا۔ ایکو واچ کے تحت 949 انسپکٹرلیس انسپیکشن کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 224 ملین روپے جرمانے عائد ہوئے۔
مزید یہ کہ صوبے بھر میں 7891 بھٹوں کو جیو ٹَگ کیا گیا، 2312 سیل کیے گئے، 2027 کو منہدم کیا گیا اور 245 ملین روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ سموگ کنٹرول آپریشن کے دوران 82 پیرولسز یونٹس منہدم کیے گئے، 30 سیل ہوئے اور 28 ٹن ٹائرز ضبط کیے گئے۔
صنعتی شعبے میں ای سی ایس ریٹروفٹس اور سافٹ لون سپورٹ پروگرام کے ذریعے 96 فیصد فیکٹریوں میں ماحول دوست ای سی ایس سسٹم نصب ہو چکا ہے۔ سیل شدہ بھٹوں اور فیکٹریوں کو مکمل کمپلائنس کے بغیر دوبارہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ان کی مسلسل ڈیجیٹل نگرانی جاری ہے۔
لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ریزوننگ کے عمل کو تیز کیا گیا ہے اور فیکٹریوں کو آبادی سے باہر صنعتی زونز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سیالکوٹ میں بیس سال بعد پہلی بار 80 فیکٹریوں کو ٹینریز علاقے میں شفٹ کیا گیا ہے۔ زرعی شعبے میں سپر سیڈرز ٹیکنالوجی نے اس سال ریکارڈ کارکردگی دکھائی ہے۔
تازہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں 4765 سپر سیڈرز موجود ہیں جن میں سے 4036 فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ اب تک 6 لاکھ 85 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت سپر سیڈرز کے ذریعے مکمل ہوئی جس سے 95 فیصد رقبہ جلنے سے بچ گیا۔
صوبائی حکومت کے مطابق ٹرانس باؤنڈری آلودگی کے باوجود پنجاب کا سموگ کنٹرول ماڈل مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔ ڈرون مانیٹرنگ، ڈیجیٹل چیکنگ، گاڑیوں کی ای فٹنس سرٹیفکیشن، فائر فری ڈمپ سائٹس اور رات بھر پانی کے چھڑکاؤ جیسے اقدامات فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بن رہے ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صبح اور رات کے کم مرئیّت والے اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور سانس یا آنکھوں میں جلن کی صورت میں فوری مشورہ لیں۔ بچوں، بزرگوں اور سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فضائی آلودگی پنجاب کے کے مطابق کیا گیا
پڑھیں:
پنجاب: دفعہ 144 میں مزید 7 روز کی توسیع، احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی برقرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے ہفتہ (22 نومبر) تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکم نامے کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، دفعہ 144 کے تحت چار یا زائد افراد کا عوامی مقامات پر جمع ہونا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش، اشتعال انگیز، نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم و اشاعت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے، اسی طرح لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی برقرار رہے گی، البتہ صرف اذان اور جمعے کے خطبے کیلئے اس کی اجازت ہوگی۔
کرپشن الزام میں گرفتار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑ راولپنڈی پولیس حراست سے مبینہ طورپر فرار
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات، جنازے اور تدفین پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، جبکہ سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار اور عدالتیں بھی مستثنیٰ ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
جن کے اکسانے پر داماد ریپ کرتا ہے، ساس نے مقدمہ درج کرادیا
مزید :