data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) وحشی درندوں نے معصوم بچے کے ساتھ جنسی درندگی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی خیرپور کے ٹھری میرواہ تعلقہ میں دو ملزمان کی جانب سے معصوم بچے سے جنسی ذیادتی کا انکشافات ملزمان نے جنسی ذیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے متاثرین کا پریس کلب خیرپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق ٹھری میرواہ میں دو وحشی ملزمان نے معصوم بچے عبدالرحمان بھٹی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچے کو قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی اس سلسلے میں متاثرہ بچہ عبدالرحمان بھٹی نے اپنے والدین احسان الحق بھٹی ، مسمات صنم بھٹی کے ہمراہ پریس کلب خیرپور کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شاہزیب لغاری اور بلاول مانڈن نے میرے بچے کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بعد انکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے اور ٹھری میرواہ پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود پولیس ملزمان سے بھاری رشوت لیکر انکے حمایت کررہی ہے وحشی ملزمان ہمیں قتل کرنے سمیت سنگین نوعیت کی دھکمیاں دے رہے ہیں انھوں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویڈیو سوشل میڈیا پر جنسی ذیادتی معصوم بچے کے بعد

پڑھیں:

اسلام آباد،کچہری دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا 12 بجکر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے اس کی بازگشت سنی گئی۔

ذرائع کے مطابق 6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر “Coming soon Islamabad” جیسے ٹوئٹس دیکھے گئے۔

اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے، جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی 2 نومبر کو ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا گیا۔

افغان طالبان کے ایک اور اکاؤنٹ ’خراسان العربی‘ پر بھی اسلام آباد دھماکے کے ساتھ جاری پیغام ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘ گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کرینگے: سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا پر اے آئی فیک نیوز بہت بڑا چیلنج: گورنر پنجاب 
  • اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں
  • اسلام آباد،کچہری دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں
  • ’یس کنگ‘ میم کے خالق اور معروف ٹک ٹاکر مائیکل وِلس ہیرڈ 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • جیکی چن کی موت کی افواہیں، مداحوں کا سوشل میڈیا پر ردعمل
  • سحر خان صبا قمر کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا
  • مسٹر بیسٹ کا ہم شکل امریکی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا
  • دنانیر کے بچپن کی وائرل ویڈیو پر صارفین کے دلچسپ تبصرے