جاپان: 50 سالہ بدترین آگ میں 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
جاپان کے جنوبی ساحلی شہر اوئٹا کے نواحی علاقے میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے 170 سے زائد عمارتیں تباہ کر دیں اور ایک شخص کی جان لے لی۔ آگ منگل کی شام شروع ہوئی اور قریباً 48,900 مربع میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو 7 فٹبال میدان کے برابر ہے۔ 175 رہائشیوں کو ہنگامی پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا۔
ہوائی تصاویر میں گھروں کے ملبے اور پہاڑی علاقے سے اٹھتی ہوئی گھنی دھوئیں کی لکیر واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ آگ قریبی جنگلات اور ساحل سے ایک کلومیٹر دور غیر آباد جزیرے تک بھی پھیل گئی، جس کی وجہ ممکنہ طور پر تیز ہوائیں تھیں۔
مزید پڑھیں: پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا
مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص ہلاک اور ایک 50 سالہ خاتون معمولی جھلسنے کے زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل ہوئی۔ آگ کے سبب قریباً 300 گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
جاپان کی وزیر اعظم نے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت کی مکمل مدد کا وعدہ کیا اور حکم دیا کہ مقامی حکام کے تعاون سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بھارت حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے گا یا نہیں؟ دہلی کا ردعمل آگیا
آگ جاپان میں 1976 کے ساکاتا شہر میں لگنے والی بڑی شہری آگ کے بعد سب سے زیادہ تباہ کن واقعہ ہے، جبکہ 2016 میں ایک اور آگ میں 147 عمارتیں جلیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
50 سالہ بدترین آگ جاپان عمارتیں جل گئیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 50 سالہ بدترین آگ جاپان عمارتیں جل گئیں
پڑھیں:
پچھلی جنگ صرف ٹریلر تھا فلم ابھی باقی ہے، بدترین رسوائی کے بعد بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے والے بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بڑھکیاں مارنے لگے ہیں۔
بھارت کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا اور کہا کہ آپریشن سندور ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں ختم ہوا، اب فلم شروع ہوگی اور پھر سب دیکھیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چانکیا ڈیفنس ڈائیلاگ کے موقع پر انڈین آرمی چیف سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آپریشن سندور 1.0 صرف ٹریلر تھا اب فلم شروع نہیں ہوئی، ہمارا ٹریلر ہی 88 گھنٹے کا تھا‘۔
اپیندر نے کہا کہ ’مستقبل کے حوالے سے ہم پوری طرح سے تیار بیٹھے ہیں اور اگر کچھ ہوا تو سبق سکھائیں گے اور اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت نے پاکستان کیخلاف مہم جوئی کی کوشش کی تھی جس میں فضائی اور بری افواج نے دشمن کو دندان شکن ایسا جواب دیا کہ دنیا بھر میں اُس کی گونج ابھی تک سنائی دیتی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار اس بات کو دہرا چکے ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ سے زائد جہاز جبکہ وہ ایک موقع پر کہہ چکے ہیں کہ 7 جہاز زمین بوس کیے جبکہ پاکستان کے کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے زیر استعمال رافیل طیاروں کو بھی نشانہ بنایا جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں فوجی ہیڈ کوارٹر، توپ خانے، چوکیوں کو تباہ کیا تھا۔