کراچی:

شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔

بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

موت کی سزا سے چند منٹ پہلے بچ جانے والا خوش نصیب امریکی

امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی جان سزا سے چند لمحے پہلے بچ گئی۔

ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش پر اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ گورنر کے تقریباً سات سالہ دور میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی۔

اس فیصلے سے چند گھنٹے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران 19 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

مجرم کے وکلا کے مطابق وہ ڈکیتی میں شامل ضرور تھا لیکن قتل اس کے بھائی نے کیا تھا، جسے عمر قید کی سزا ملی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں فوت ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ضلع ویسٹ ،اورنگی ٹاؤن میں گٹکا مافیا کا نعرہ، آگیا ماما چھا گیا ماما
  • قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • کراچی، کورنگی ایک نمبر میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق
  • تفتان، کوئٹہ جانیوالے زائرین پاکستان ہاؤس میں پھنس گئے
  • 27ویں ترمیم میں 140-Aکی ترمیم نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، ایم پی پی
  • مٹیاری،میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • موت کی سزا سے چند منٹ پہلے بچ جانے والا خوش نصیب امریکی