ضلع ویسٹ ،اورنگی ٹاؤن میں گٹکا مافیا کا نعرہ، آگیا ماما چھا گیا ماما
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
توقیر ماما کی ایک بار پھر انٹری سے گٹکا و ماوا ڈیلرز آپس میں لڑ پڑے
ویسٹ کی پولیس گٹکا و ماوا ڈیلرزکے درمیان صلح کروانے میں سرگرم
(رپورٹ/ ایم جے کے )ضلع ویسٹ ’اورنگی ٹاؤن میں لگ گیا نعرہ آگیا ماما چھا گیا ماما، توقیر ماما کی ایک بار پھر انٹری سے گٹکا و ماوا ڈیلرز آپس میں لڑ پڑے ، ویسٹ تھانوں کی پولیس گٹکا و ماوا ڈیلروں کے
درمیان صلح کروانے میں سرگرم۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، تنویر اور توقیر ماما اورنگی ٹاؤن میں اپنا گٹکا و ماوا فروخت کرنے کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے، سماج دشمن عناصر تنویر اور توقیر ماما ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن میں کروڑوں روپے گٹکا و ماوا کی شکل میں پھنسا بیٹھے ہیں، ضلع ویسٹ فی تھانہ 5 سے 7 لاکھ بیٹ مقرر جبکہ یاسین پٹھان عرف یاسین درانی ایس ایچ او اقبال مارکیٹ اور بیٹر کانسٹیبل ممتاز کو ہفتہ 2 لاکھ دیا کرتا تھا، کچھ دن قبل رات کے اوقات میں یاسین پٹھان عرف یاسین درانی کا خاص کارندہ دانش نے پولیس مددگار کو کال کرکے سماج دشمن عناصر تنویر اور توقیر ماما کے کارندوں کو گٹکا و ماوا کے کء کیبنوں پر سے اٹھوانا شروع کردیا، جس پر یاسین پٹھان عرف یاسین درانی نے اپنے نمبر سے ایک واٹس ایپ میسج چلایا جس میں ایس ایچ او اقبال مارکیٹ شہباز یوسف اور توقیر ماما، تنویر کی گہری دوستی ظاہر کی گئی، واضح رہے یاسین پٹھان عرف یاسین درانی بھی اورنگی ٹاؤن میں گٹکا و ماوا کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کھلاتا ہے ، لیکن تنویر اور توقیر ماما کی ضلع ویسٹ میں انٹری نے یاسین پٹھان عرف یاسین درانی کے کاروبار کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس حوالے سے پاکستان بازار تھانے کی چھت پر ایس ایچ او امام بخش لاشاری، کانسٹیبل سیف الرحمان نے تیمور، توقیر ماما، تنویر سمیت تمام جرائم پیشہ افراد کے درمیان ایک بیٹھک کروا کر لین دین کے تمام پچھلے معاملات کلیئر کروائے جس کے بعد تیمور، توقیر ماما گٹکا ماوا بنوا کر فی تھیلی جس میں 25گٹکا ماوا ہوتے ہیں، اسے اپنے فرنٹ مین تیمور موٹا کو 1600 روپے میں فروخت کرتا ہے اور تیمور موٹا آگے تمام کیبنوں میں گٹکا ماوا فی تھیلی 2100روپے کی فروخت کرتا ہے۔ اسی طرح پاکستان بازار، اقبال مارکیٹ اور پورے ویسٹ کے 8 تھانوں کی حدود میں تنویر اور توقیر ماما کی 1000 سے زائد گٹکا ماوا کی تھیلیاں فروخت کی جاتی ہیں ایک دن میں، تنویر اور توقیر ماما ماضی میں بھی پورے ویسٹ میں گٹکا و ماوا کی ایک بڑی آرگنائزیشن چلا کر اربوں روپے کما کر نکل گئے تھے اور اب ایک مرتبہ پھر ضلع ویسٹ میں چاروں طرف تنویر اور توقیر ماما کے ناموں کی گونج سنائی دینے لگی، ذرائع نے مزید بتایا کہ تنویر اور توقیر ماما کے ساتھ مشہور گٹکا و ماوا ڈیلر یاسین پٹھان عرف یاسین درانی کی لڑائی نے ویسٹ پولیس پر کئی سوال کھڑے کردیے جبکہ ضلع ویسٹ تھانوں کی پوری کوشش ہے کہ وہ ان تمام سماج دشمن عناصر توقیر ماما، تنویر اور یاسین درانی کے درمیان صلح کروادیں، ذرائع سے ویسٹ تھانوں کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہمیں بیٹ کی رقم(ہفتہ) یاسین درانی دے ، تنویر دے یا آگیا چھا گیا توقیر ماما دے ہمیں مطلب پیسوں سے ہے جو نہیں دے گا یا ویسٹ تھانہ سسٹم کے مطابق نہیں چلے گا اس پر کیس بنے گا۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: یاسین پٹھان عرف یاسین درانی تنویر اور توقیر ماما اورنگی ٹاؤن میں توقیر ماما کی گٹکا و ماوا گٹکا ماوا کے درمیان گیا ماما میں گٹکا ضلع ویسٹ ماوا کی
پڑھیں:
ٹینکر مافیا کراچی کا 30 فیصد پانی چوری کر رہی ہے، آئینی چیف جسٹس فوری نوٹس لیں، الطاف شکور
پی ڈی پی چیئرمین نے کہا کہ زیرِ زمین پانی کا غیر منظم استعمال، صنعتوں و ہاؤسنگ سوسائٹیز کے بورنگ ویلز اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ نہ ہونے سے پانی کا بحران مزید بڑھ رہا ہے، کراچی ہر روز لاکھوں گیلن بغیر ٹریٹمنٹ کے فضلہ سمندر میں پھینک دیتا ہے جسے صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے مرکزی عہدیداران کی میٹنگ میں کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے خطرناک بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کا طاقتور ٹینکر مافیا غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے ذریعے شہر کے پانی کا تقریباً 30 فیصد چوری کر رہا ہے، جسے حکمران طبقے اور کرپٹ بیوروکریسی کی خفیہ حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم عوامی مسئلے پر اپنا پہلا سو موٹو نوٹس لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے خلاف رینجرز کی مدد سے فوری کریک ڈاؤن، KWSB کا موثر مانیٹرنگ سسٹم، پائپ لائنوں کی GPS ٹریکنگ، KWSB افسران کا کارکردگی آڈٹ، اور مرکزی لائنوں سمیت حب، دھابیجی، پپری کی ہنگامی مرمت یقینی بنائی جائے، پمپنگ اسٹیشنز کے لیے بلا تعطل بجلی کی فراہمی، مخصوص فیڈرز، بیک اپ جنریٹرز اور KE سے قریبی رابطہ انتہائی ضروری ہے، ٹینکر مافیا کو ریگولیٹ کیا جائے، فی گیلن ریٹ مقرر کیے جائیں اور صرف مخصوص ہائیڈرینٹس سے پانی بھرنے کی اجازت دی جائے، ٹوکن پر مبنی ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا جائے۔