تبدیلی کا نعرہ جعلی اور گمراہ کن تھا، وزیر مملکت عون چودھری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-6
اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے جعلی نعرے نے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ایک انٹرویو میں عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا، ملک کو عملیات سے نہیں میرٹ سے چلایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ میں جو کچھ سامنے آیا اس سے ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔