کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی ایک نمبر کے قریب ٹریفک حادثے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ 

متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی اور اس کی عمر 26 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

تاہم پولیس حادثے کی مزید تحقیقات اور متوفی کی شناخت کے حوالے کوششیں کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری

کراچی (نیوزڈیسک) بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کیلئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب سیف سٹی کیمروں سے منسلک ڈی بی باکس چوری ہوا ہے جس کے بعد کیمرے بند ہوگئے جنہیں کھمبے سے اتار لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان ہوتا ہے، چوری ہونے پر الارم کیوں نہیں بجا اس کی بھی معلومات لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چوری کی مذکورہ واردات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کراچی میں فیس لیس ٹکٹنگ سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان جاری کئے جا رہے ہیں۔

بلاؤل ہاؤس کے قریب مصروف ترین چورنگی پر کیمروں کا ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کی واردات حیران کر دینے والی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، دندناتے خونی ڈمپر نے رکشا ڈرائیور کو زندگی سے محروم
  • کراچی ٹریفک پولیس کو ٹریکرز کا کنٹرول نہ دینے والے ڈمپرز اور ٹینکرز پر پابندی عائد
  • حادثے کا باعث بننے والی گاڑی کا ٹریکر نہ ہونے پر مالک کو ایک لاکھ روپے کا چالان
  • مٹیاری،میمن گوٹھ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • نوجوان ہی ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں، چیئرمین نیو کراچی
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • کراچی :ٹریفک نظام میں روبوٹک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ
  • کراچی؛ ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، ہنگامہ آرائی کیس میں لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع
  • کراچی: کیمروں کے لئے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن باکس چوری