کالے چنے بالوں کا قدرتی علاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر لوگوں کے بال کمزور، بے جان اور جھڑنے لگتے ہیںحالانکہ وہ مہنگے شیمپو اور تیل سب کچھ استعمال کر رہے ہوتے ہیں؟اصل مسئلہ بالوں کے باہر نہیں، اندر ہے… جسم میں پروٹین اور آئرن کی کمیاور اس کا بہترین قدرتی حل ہے کالے چنے کا پانی۔جی ہاں، وہی چنے جو عام طور پر صرف ناشتے میں کھائے جاتے ہیں،مگر اگر صحیح طرح استعمال کیے جائیں تو یہ بالوں اور جسم دونوں کے لیے حیرت انگیز ہیں۔ قدرتی علاج:کالے چنے پروٹین، آئرن، بایوٹن اور زنک سے بھرپور ہوتے ہیں۔یہ خون میں آکسیجن کی مقدار بڑھاتے ہیں،بالوں کی جڑوں تک غذائیت پہنچاتے ہیں،اور جھڑنے کے عمل کو روک دیتے ہیں۔ طریقہ استعمال:رات کو ایک کپ کالے چنے پانی میں بھگو دیں،صبح وہی پانی چھان کر نیم گرم ہی لیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کالے چنے
پڑھیں:
مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں منشیات اور مین پوری کا کاروبار رک نہ سکا۔ نوجوان نسل نشے کی عادی بن گئی۔ سول سوسائٹی کا چیف سیکریٹری اور آئی۔جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔مٹیاری ضلع کے ہیڈکواٹر شہر مٹیاری اور گردو نواح کے شہروں الہ ڈینو ساند۔ شاہپور۔ پلیجانی۔ اڈیرولعل۔ کھیبر اور کھنڈو سمیت چھوٹے بڑے گاؤں میں منشیات کا کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ مٹیاری شہر کے پیرزادہ علاقے میں ہیروئن کا کاروبار کئی سال سے جاری ہے۔ ہیروئن کا نشہ کرنے کے باعث کئی نوجوان موت کا شکار بن گئے جبکہ کئی لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔ مٹیاری شہر کے باقیل پوتہ محلے میں شراب اور مین پوری کا کاروبار بھی جاری ہے جس کے باعث نوجوان نسل تیزی سے نشے کی عادی ہو رہی ہے۔