ادویات کی ہوشربا قیمتیں عام آدمی کیلیے علاج کو دشوار بنا رہی ہیں، شمسہ مہ جبین
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر )صدائے انسانیت سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن شمسہ مہ جبین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا قیمتیں عام آدمی کے لیے علاج کو دشوار بنا رہی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ بنیادی علاج کی سہولیات تک رسائی سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں اور غیر ضروری اخراجات عوام کی کمائی کو نگل رہے ہیں، جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں عدم توجہی اور وسائل کی کمی کے باعث مریضوں کو بنیادی علاج کے لیے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔شمسہ مہ جبین نے کہا کہ اس صورتحال میں نہ صرف عوام کی زندگیوں پر خطرہ بڑھ رہا ہے بلکہ ملک میں صحت کے بنیادی نظام کا اعتماد بھی کمزور ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے، پرائیویٹ ہسپتالوں میں شفافیت لائی جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے عوام کو بھی اپیل کی کہ اپنی صحت کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ حکومتی اداروں سے رجوع کریں تاکہ ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہسپتالوں میں
پڑھیں:
قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔
اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔
قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔
پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔
ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔