data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علماکونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سنگین ظلم ہے حکومت عوام کو کے الیکٹرک کے ظلم سے نجات دلائے عوام کو بنیادی حقوق و بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں کی آئینی ذمی داری ہے لیکن افسوس عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی ضرورت تک سے محروم ہے ان خیات کا اظہار انہوں نے نماز جمعہ کے بعد مولانا محمد عکاشہ, قاری محمد ندیم المکی اور قاری محمد زاہد و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا کہ عوام کا استحصال ملک کے سب سے بڑے قانون آئین پاکستان کو روندنے کے مترادف ہے۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وسیم جمال سندھ سوشل سیکورٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ محنت کے ذیلی ادارے، سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کے گریڈ 18 کے افسر وسیم جمال کو سیسی کا ڈائریکٹر پبلک ریلیشن، ٹریننگ اینڈ ریسرچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وسیم جمال اس سے قبل سیسی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ صحافت اور لیبر لاکا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین