جے یو آئی کی بلوچستان اسمبلی کے چائلڈ میرج بل پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف ہیں، جبکہ حکومت نے حساس نوعیت کے موضوع پر غیر ذمہ داری، ہٹ دھرمی اور جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔ مولانا عبدالواسع کے مطابق جے یو آئی کے اراکین کی بھرپور مخالفت، نعرہ بازی اور احتجاج کو نظرانداز کرکے بل کو ہنسی مذاق میں پاس کرنا پارلیمانی روایات کی توہین ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت غیر ملکی فنڈڈ این جی اوز کے دباؤ پر مغربی ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے، اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بل بھیجنے سے انکار حکومتی نیت پر مزید سوالات اٹھاتا ہے۔ جے یو آئی نے اعلان کیا کہ وہ اس شریعت مخالف قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور بہت جلد سخت لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو اعتماد میں لے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، اسپیکر ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، اسپیشل سیکریٹری سید شمعون ہاشمی اور سیکرٹری آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری بشارت حسین بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون، قانون ساز اداروں کے مابین روابط کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں کے درمیان قریبی تعلقات جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی نمائندگی کے مؤثر کردار کے لیے ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر
سردار ایاز صادق نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سطح پر روابط بڑھانے سے دونوں اداروں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
’کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی اور نظریاتی رشتے پر فخر کرتے ہیں‘اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے جذبے اور کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز رہی ہے، کشمیر کے عوام پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی اور نظریاتی رشتے پر فخر کرتے ہیں۔
دونوں اسپیکرز نے پارلیمانی تجربات کے تبادلے اور مشترکہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور پائیدار امن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر اسپیکرز چوہدری لطیف اکبر قانون ساز اسمبلی قومی اسمبلی