Jasarat News:
2025-11-10@01:46:34 GMT

جس نے بھی آئین دشمنی کی وہ نشان عبرت بن گئے‘مجاہدچنا

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-08-12
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے بھی آئین دشمنی کی وہ نشان عبرت بن گئے، اتنی جلد بازی سے ترامیم کے ذریعے اداروں کے بجائے فرد واحد کو طاقتور بنانے سے ایسا لگ رہا ہے کہ ملک کو شہنشاہیت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور عدلیہ کو ختم کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر کوئی بھی ترمیم نا ممکن ہے، آئین عمل درآمد کے لیے ہوتا ہے مگر ہر حکومت نے اپنی من پسند ترامیم کرکے اس کا حلیہ بگاڑا جا رہا ہے، سمجھ نہیں آرہا کہ ان کو اتنا خوف، ڈر کیوں ہے؟، یاد رکھیں کہ ایک اور اللہ کی عدالت بھی ہے، جماعت اسلامی27 ویں ترمیم کو قبول نہیں کرے گی، اس سے پہلے26 ویں ترمیم کی بھی مخالفت کی تھی، ملک میں جمہوریت کی بالادستی آئین و قانون کی حکمرانی کی دعویدار پارٹیاں جو ایکسٹینشن سے لے کر ان ترامیم کی مجبوری یا رضا خوشی سے حمایت کر رہی ہیں، بعد میں خود روئیں گی، تاریخ کسی کو بھی معاف نہیں کرتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوکہ ایکسٹینشن سے لے کر26 ویں ترمیم تک حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر تھے، اب بھی یہی کچھ ہونے جا رہا ہے، حالات ایسے پیدا کردیے گئے ہیں، بظاہر تو اپوزیشن کا تاثر ہی ختم ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود اب یہ اپوزیشن، وکلا سمیت سول سوسائٹی کا امتحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اسلامی و خوشحال پاکستان کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔ 21 نومبر کو مینارپاکستان لاہور میں بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت ہونے والا اجتماع عام ملک میں حقیقی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ دریں اثنا انہوں نے سینئرصحافی و کالم نویس ابو اسامہ سے ان کے چچا رفیق خان کی وفات پر تعزیت، مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی جا رہا ہے

پڑھیں:

27 ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم

کراچی:

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں،  اپوزیشن کو اسے کلیتاً مسترد کرنا چاہئے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی ہر اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 27 ویں ترمیم نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی؟۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے سے لے کر ممبران پارلیمنٹ کی خرید و فروخت، میئر شپ پر قبضے اور فارم 47 کے ذریعے سیاست کو آگے بڑھانے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم ہولناک ، ملک کیلئے تباہ کن ،حافظ نعیم
  • ۔ 27ویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے‘ کاشف سعید شیخ
  • آئینی ترمیم کا مقصد مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، جماعت اسلامی
  • 27 ویں ترمیم کی سامنے آنے والی تفصیلات ہولناک ہیں، حافظ نعیم
  • ‏ 27ویں ترمیم کی ہولناک تفصیلات سامنے آ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان
  • اجتماع عام، ضلع سائٹ غربی کا ممبر ز کنونشن آج ہوگا
  • اپوزیشن 27ویں ترمیم پر حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا حصہ نہ بنے،حافظ نعیم الرحمن
  • کاشف سعید شیخ سے ایس یو پی سربراہ سید زین شاہ کا رابطہ
  • 27ویں ترمیم بھی 26ویں کی طرح عوام سے پوشیدہ رکھی جا رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن