آئینی ترمیم کا مقصد مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-17
لاہور (نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے27ویں آئینی ترمیم پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم آئین پاکستان کی بنیادی روح، جمہوری نظام اور عوام کے سیاسی حقوق کے خلاف ہے۔ اس کی آڑ میں آئین کی دفعہ 248کو چھڑنے، ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرنے اور نیب کے خاتمے کی سازش ہو رہی ہے۔ آئین میں ایسی تبدیلیاں جن سے پارلیمان کی خودمختاری، صوبائی اختیارات، اور عوامی نمائندگی متاثر ہو، انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور گورننس کی بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں آئین کے متنازعہ حصوں کو چھیڑنا حالات کو مزید بگاڑنے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”قوم کو درپیش اصل مسائل مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور قانون کی حکمرانی کا فقدان ہیں، مگر حکمران طبقہ ان بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے غیر ضروری آئینی ترامیم لے کر آ رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق نہ تو عوام کو اعتماد میں لیا گیا نہ ہی دیگر پارلیمانی جماعتوں سے بامقصد مشاورت کی گئی۔ اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت عجلت میں آئین کو مقتدر حلقوں کی خواہشات کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے، جو جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ”آئین 1973 قوم کا مشترکہ معاہدہ ہے۔ اسے کسی مخصوص طبقے کے مفاد کے لیے کمزور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔” حکمرانوں مفاد پرستانہ پالیسیوں نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کاشف سعید شیخ سے ایس یو پی سربراہ سید زین شاہ کا رابطہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اس سے پہلے ہم نے 26ویں ترمیم کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔آئین تعمیل کے لیے ہوتا ہے مگر ہرآنے والے حکمران نے چاہے وہ سول ہو یافوجی اپنے اقتدار کے نشے میں من مانی ترامیم کیں جس سے ملک وقوم مزید مسائل کا شکار ہوتے گئے، ہم سمجھتے ہیں کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک وقوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہے جوکہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اس لیے جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے۔