ٹنڈومحمدخان، قلت آب کیخلاف مکینوں کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈومحمدخان (این این آئی)ٹنڈو محمد خان کے گاؤں نور محمد گوپانگ میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع اشفاق گوپانگ، آچر گوپانگ اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پانی جیسی بنیادی ضرورت کی عدم فراہمی نے نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی مفلوج کر دی ہے بلکہ پورا علاقہ شدید اذیت اور بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے۔ گائوں میں کئی روز سے پینے کے پانی کی مکمل بندش ہے۔ خواتین اور بچے دن بھر پانی کی تلاش میں دربدر بھٹکتے رہتے ہیں، جبکہ پانی بھرنے کی خاطر کئی کئی میل طویل سفر پیدل طے کرنے پر مجبور ہیں۔ گائوں بھر میں خشک نلکے، ٹوٹی نالیاں اور خالی گھڑیاں علاقے کی تباہ حالی اور حکومتی غفلت کی کھلی نشانی ہیں۔ پانی کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہو چکا ہے اور صورتحال دن بدن خطرناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔گائوں کے عوام نے وزیرِ اعلی سندھ، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ گائوں میں پانی کی فوری فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پانی کی
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
ایک بیان میں قائد نون لیگ کا کہنا تھا کہ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے گلگت سے سکردو کا 9 گھنٹے کا سفر 3 گھنٹے میں بدل کر عوام کے 6 گھنٹے بچائے ہیں۔ 70 سال سے لٹکے منصوبے ہم نے اربوں روپے لگا کر مکمل کیے۔ ہمیں یہ منظور نہیں کہ یہاں 20، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو۔ ووٹ ملے یا نہ ملے، ہم آپ کو محروم نہیں رکھیں گے۔ آپ ووٹ دیں یا نہ دیں ہم پھر بھی آپ کی خدمت کریں گے اور ترقیاتی کام مکمل کریں گے۔ ایک بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں شہباز شریف اور مریم کو بھی کہوں گا کہ وہ دونوں یہاں آئیں اور اگر اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت آتی ہے، تو میں خود ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آکر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نگرانی اپنی دیکھ بھال میں مکمل کرواؤں گا۔ یہاں دیس نکالے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کہ 2017ء میں این ایف سی کمیٹی نواز شریف نے ہی بنائی تھی تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکل سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت، سکردو، بلتستان اور ہنزہ سمیت پورے خطے کے عوام سے مخاطب ہوں۔ اللہ کے فضل و کرم سے اور شہباز شریف سے بات کر کے اس شاہراہ کو پورا خنجراب تک پہنچائیں گے۔ پاک چائنا ٹریڈنگ کے اس منصوبے سے یہاں ایسی خوشحالی آئے گی کہ آپ کو گھر بیٹھے روزگار اور اخراجات ملیں گے اور پورا خطہ بدل جائے گا۔ آج گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، وہ گلگت کہاں ہے جسے میں جانتا تھا؟ ہم نے مانسہرہ سے تھاکوٹ تک بہترین سڑک بنائی جسے خنجراب تک جانا تھا مگر اسے نظر انداز کر دیا گیا۔ ہم کسی کی برائی کرنے نہیں بلکہ ہمیشہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ مانگتے ہیں۔ یہاں کے عوام بے تحاشہ ترقی اور روزگار کے حقدار ہیں۔