قمبر علی خان : لکھی غلام شاہ میں مسلح ملزمان کی گائوں پر شدید فائرنگ ،5افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قمبرعلی خان (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈویژن رینج کے ضلع شکارپور کی تحصیل لکھی غلام شاھ کے گاؤں بیجانچی پر بدھ اور جمعرات کی شب کو تیس سے زائد مسلح ملزمان جو آتشیں اسلحہ اور راکٹ لانچرز سے لیس تھے۔ گاؤں پر زبردست فائرنگ اور راکٹ لانچرز سے حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والے عبدالخالق شر، ان کے دو بیٹے خالد شر، راجہ شر، اور بھائی عبدالستار شر، اور ایک رشتہِ دار عبدالجبار شر، سمیت پانچ افراد قتل ہوگئے۔ جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ شر اور بڈانی قبیلے کے درمیان دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پورہ علاقہ شدید دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اور خون کی ھولی کا رقص ہورہا تھا۔ صوبہ سندھ میں قبائلی تصادم سے سینکڑوں افراد قتل کیے جا چکے ہیں۔ متعلقہ پولیس تھانے کے ایس ایچ او نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نصیر آباد سے مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا
کوئٹہ:نصیرآباد کے علاقے تھانہ چھترکی حدود کنڈھی سے نامعلوم مسلح افراد نے دو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس کے مطابق مغویوں کی شناخت خادم اور برکت کے ناموں سے ہوئی ہے جو ضلع بولان کے علاقے بھاگ ناڑی کے رہائشی ہیں اور مقامی ٹھیکیدار عطا محمد کے ساتھ کام کر رہے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔