لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے آسٹن ولا کلب اور اسرائیلی کلب مکابی کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے دوران سٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹن ولا کلب اور کلب مکابی تل ابیب کے مابین یوروپا لیگ کا میچ برمنگھم کے وِلا پارک سٹیڈیم میں ہوا۔ میچ کے دوران سٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی فٹبال کلبز کے بین الاقومی مقابلوں میں شرکت پر پابندی کا مطالبہ کیا۔ شرکا نے مظاہرے کے دوران بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین میں 400 سے زائد فٹبالرز کا قتل کیا۔ مظاہرے میں مقامی رکن پارلیمنٹ محمد ایوب نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے کہا کہ اسرائیل کھلاڑیوں کا قاتل ہے ‘دنیا کھیلوں میں ان کا بائیکاٹ کرے ۔ انٹر نیشنل مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کی جائے ۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مسجد کی رونق اور دل کی ویرانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-03-4
خلیل الرحمن
مسجدیں تو ہمارے ایمان والوں نے شب بھر میں کھڑی کر دیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے یہ جذبے کی حرارت تھی مگر آج؟ میاں! ہم نے تو سینٹرل ائر کنڈیشنڈ ایمان ایجاد کر لیا ہے باہر سے سردی اندر سے خشکی، ماربل اور ٹائلز تو ایسے لگے ہیں جیسے تاج محل ہو! مگر وہ دل کی تپش وہ ایمانی حرارت؟ وہ تو راستے ہی میں دم توڑ گئی یوں سمجھو کہ پانی کی طرح پیسہ بہا مگر روح کا پانی خشک ہو گیا۔

مسجد تو بنادی شب بھر میں ایمان کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی نہ بن سکا

حضور یہ جو من ہے نا اپنا، یہ تو پرانا پاپی ہے دہلی کے چور جیسا اور ہم اْمید رکھتے ہیں کہ یہ لاہور کے سید کی طرح بن جائے گا۔ اْلّو سیدھا کرنے کی بات یہ ہے کہ مسجد خوبصورت ہے مگر دل کی مسجد وہی اندھیرا گھر! ہم تو اِس کان سْنتے ہیں اْس کان اْڑا دیتے ہیں مسجدوں کو سجانے میں آسمان کے تارے توڑ لائے مگر انہیں آباد کرنے کی فکر؟ یہ تو وہی بات ہوئی کہ کھٹّی چھاچھ کو لسی سمجھ کر پی لیا۔ ہم مسجد جاتے ہیں تو مجبوری کا نام شکریہ ہر کسی کو کوئی نہ کوئی کام نکلوانا ہے کوئی بِپتا ٹالنی ہے غرض کے بندے ہیں ناں اس لیے بْرا نہ مانو یہ نماز تو محض ڈھنگ ٹپاؤ فارمَلِٹی بن کر رہ گئی ہے۔

نمازی ہم بنے لیکن غرض کے پجاری
ہماری حاضری کیا بس ایک رسمِ دْنیا داری

خشوع و خضوع کا چولا کہاں؟ ہمارا حال تو یہ ہے کہ جیسے بیگار ٹال رہے ہوں اتنی بڑی ہستی کا بلاوا آیا ہے مگر نظر تو گھڑی کے کانٹوں پر رہتی ہے کہ کب امام صاحب سلام پھیریں اور ہم پْھور سے باہر نکلیں کہ دنیا کے ہزار جھمیلے منتظر ہیں۔

ہم نے دیکھی ہیں بہت شانِ تعمیرِ مساجد
مگر دل کے خرابے کی مرمت نہ ہوئی

قبولیت؟ یہ تو بْوڑھی گھوڑی کی لال لگام ہے۔

ارے بھائی! پہلے نیت کے فتنے کو ٹھیک کر لو! ورنہ تو یہ حال ہے کہ مسجد کے باہر نکل کر پھر وہی پرانی ڈگر! یہ ڈھاک کے تین پات والا معاملہ ہے! گئی گْزری باتوں پر کیا خاک ڈالیں ہمارا حال ہے۔ نہ خدا ہی ملا نہ وصالِ صنم۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہی ہیں جو ہیں، مگر اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

محمود و ایاز وقتی مساوات اور بغض کا گھونٹ۔ یہ وقت کی مساوات ہے جیسے لال بتی پر سب ایک لائن میں کھڑے ہو گئے صف ِ نماز میں تو وہی محمود و ایاز! بادشاہ اور غلام سب ایک پلڑے میں۔

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
نہ کوئی بندہ رہا اور نہ کوئی بندہ نواز!

مگر یہ جادو کب تک؟ بجلی کا کرنٹ تو جیسے ہی امام نے سلام پھیرا ختم بندہ نواز باہر نکل کر گردن اکڑاتے ہیں اور غریب بندہ پھر اْلجھنوں کے جنگل میں دہلیز پار مساوات غائب ہم نے مساوات کو شادی کے جوڑے کی طرح الماری میں بند کر رکھا ہے۔ یہ بغض، عداوت، حسد اور کینہ تو ہماری رگوں میں سَما گئے ہیں۔ یہ پاپ کے کیڑے نماز میں خاموشی کا روزہ رکھتے ہیں پھر سَر پر چڑھ کر ناچتے ہیں۔ میاں ہماری نماز تو ملٹی ٹاسکنگ کا شاہکار بن گئی ہے دل کاروبار میں لگا ہے جیسے چاندنی چوک کی دوکان۔

نماز میں ہے خیالِ سودی خیالِ قرض و دِین
یہ خضوع کیا؟ یہ تو ہے دْکان کے بہی کا رَنگین

قیام میں دماغ کی اسکرین پر اْدھار وصولی اور گھال میل کا حساب۔

رکوع میں دل میں افسر کا رعب سوچ رہے ہیں کاش یہ نماز جلدی نپٹ جائے۔ سلام کے بعد: پھْر سے باہر تاکہ دنیا کا ٹائم ٹیبل آؤٹ نہ ہو جائے یہ تو ڈھنگ ٹپاؤ رسم ہے پڑھا کیا اور سنا کیا؟

ہم تو توتے کی طرح رَٹ رہے ہیں سورۃ الفاتحہ کو یوں پڑھتے ہیں جیسے ٹرین کا ٹکٹ ہو! جلد از جلد ہاتھ سے نکل جائے معنی؟ ارے! وہ تو ہاتھی کے دانت ہیں نماز روح کا سکون نہیں بے چینی کا بستر بن گئی ہے جس بَرتَن میں پہلے سے گند بھرا ہو اس میں خوشبو کا عطر بھی ڈالو تو وہ بدبو ہی دے گا جب تک دنیا کی ہوس کو جھاڑو پھیر کر نہیں نکالیں گے۔ نمازیں محض جسم کی ورزش رہیں گی اور وقت کی پابندی رہروحانی غذا کبھی نہیں بن سکیں گی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقی سکون والی نماز عطا فرمائے وہ نماز جو دل کے آئینے کو صاف کر دے جو محمود و ایاز کی صف کو زندگی بھر کے لیے برابر کر دے۔ آمین ثمہ آمین یارب العالمین

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات‘ فلسطین‘ مشرق وسطی میں امن کوششوں پر تبادلہ خیال
  • حیدرآباد:دادو کا رہائشی خاندان خاتون صنم کھوسو کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے
  • فلسطین اور لبنان کی تقدیر کا فیصلہ اسلامی مزاحمت کرے گی، حزب اللہ لبنان
  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کے لیے باکو روانہ
  • آسٹن ولا اور مکابی تل ابیب کے میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر فلسطین کے حق میں بڑا احتجاج
  • مسجد کی رونق اور دل کی ویرانی
  • نالہ متاثرین کاسپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر احتجاج
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکراتی بیٹھک جمعرات کو استنبول میں ہوگی، وزیر دفاع کی شرکت متوقع
  • نوجوان اسپنر کا انوکھا بولنگ انداز مائیکل وان کو بھا گیا، انگلینڈ کی شہریت دینے کے خواہشمند