لاہور:

اے این ایف نے لاہور میں نوجوانوں کو نشانہ بنانے والے منشیات کے ایک بڑے نیٹ ورک کیخلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ایک عورت اور اُس کی بیٹیوں کی سرکردگی میں چلنے والے منشیات فروش گروہ کے خلاف مستند انٹیلی جنس کی بنیاد پر لاہور میں ایک کامیاب آپریشن کیا۔

یہ نیٹ ورک لاہور میں ڈیفنس  اور دیگر خوشحال علاقوں کے اعلیٰ طبقاتی حلقوں میں کوکین، ایکسٹسی، ویڈ اور میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی فراہمی میں سرگرم تھا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں تین مربوط چھاپوں کے دوران خاتون اور اُس کا ڈرائیور جو منشیات کی ترسیل اور سپلائی میں ملوث تھے، ڈی ایچ اے لاہور کے علاقے سے موقع پر گرفتار کرلیے گئے، کارروائی کے دوران اُن کے قبضے سے کوکین، آئس اور ویڈ برآمد ہوئی۔

بعد ازاں ڈی ایچ اے اور ایچ بی ایف سی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ملزمان کے گھروں پر مزید تلاشی کے دوران منشیات کی بڑی مقداربھی برآمد کی گئی جس میں 5 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)، 120 گرام کوکین ، 232 ایکسٹسی گولیاں، 280 گرام ویڈ، اور شراب کی 70   بوتلیں شامل ہیں۔

چھاپوں کے دوران ملزمہ کی بیٹیاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اے این ایف کی ٹیموں نے اُن کی گرفتاری اور پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے فالو اپ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران

پڑھیں:

اے این ایف کاکریک ڈائون‘17اسمگلرزگرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی 6 علیحدہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 208.3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی بروکس چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں‘ ٹرانسپورٹ مراکز اور شہری علاقوں کے اطراف منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں جب کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کاکریک ڈائون‘17اسمگلرزگرفتار
  • نواب شاہ: ڈیڑھ سال قبل شادی کرنے والی خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • دنیا بھر میں پائی جانے والی افیون کا کتنا فیصد افغانستان میں اگ رہا ہے؟
  • لاہور ہائیکورٹ کا مبینہ اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم
  • لاہور ، ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی
  • لاہور کے ہوٹل میں گینگ ریپ کا ڈراپ سین، ملزمہ خود قصور وار نکلی
  • لاہور: شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گروہ گرفتار، نقب زن گینگ بھی دھر لیا گیا