Jasarat News:
2025-11-08@00:29:37 GMT

اے این ایف کاکریک ڈائون‘17اسمگلرزگرفتار

اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف علاقوں میں کی جانے والی 6 علیحدہ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 208.

3 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 18 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی بروکس چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم سے 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں‘ ٹرانسپورٹ مراکز اور شہری علاقوں کے اطراف منشیات کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں جب کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

بلوچستان میں انسدادِ منشیات کارروائی 600 ایکڑ پر بھنگ کی فصل تلف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251106-08-1
کوئٹہ / قلعہ عبداللہ (آن لائن) ایف سی بلوچستان (نارتھ)، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور سول اداروں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں مشترکہ انسدادِ منشیات کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ آپریشن کے دوران 600 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں مکمل کی گئی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مٹیاری: بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدارسمیع اللہ باجوڑی دوران تلاوت فائرنگ سےقتل
  • کراچی؛ اے این پی عہدیدار کو تلاوت قرآن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن؛ 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امریکی فوج نے منشیات اسمگلنگ کرنے والی کشتی پر حملہ کر کے 3 ہلاک کر دیے
  • بلوچستان میں انسدادِ منشیات کارروائی 600 ایکڑ پر بھنگ کی فصل تلف
  • عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
  • اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
  • رانو ریچھ کو کراچی سے اسلام آباد منتقلی کیلئے روانہ کردیا گیا