عاقل خان کو منشیات کیس میں20سال قید اورجرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد منشیات عدالت نے کھارادر سے گرفتار منشیات فروش عاقل خان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ اے این ایف حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ رینجرز سے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل خان کو مچھی میانی مارکیٹ کھارادر کے قریب سے گرفتار کیا، ملزم منشیات فروخت کرنے آیا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو کلو چرس اور دو کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے لیاری ایکسپریس وے کے قریب سے حراست میں لے کر بعدازاں اے این ایف کے حوالے کیا۔ دوران سماعت وکیلِ صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور اسے بلاجواز گرفتار کیا گیا تاہم عدالت نے ملزم کی جانب سے اپنے دعوے کو ثابت نہ کرنے پر پروسیکیوشن کا کیس ثابت قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر بیس سال قید اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے این ایف کی ضلع خیبر میں بڑی کارروائی، 144 کلوگرام چرس برآمد
پشاور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورس نے پتھریلے علاقے شاکس میں چھپائی گئی 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات رات کی تاریکی میں ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت بتائی جا رہی ہے، جس کے روابط علاقے تیرہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار پروپلین بیگز برآمد کیے، جن میں 120 پیکٹ چرس موجود تھے، جبکہ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً 1200 گرام تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف کی جانب سے یہ کارروائی پاکستان کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کی جاری قومی مہم کا حصہ ہے۔