Express News:
2025-10-31@12:56:13 GMT

سام سنگ کا پَتلے اسمارٹ فونز کی پروڈکشن بڑھانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

سام سنگ نے پتلے اسمارٹ فونز کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد صارفین کی اسٹائل اور پرفارمنس کے لحاظ سے نئے تقاضوں کو پورا کرنا ہے۔ حالیہ برسوں میں لوگوں کی دلچسپی پتلے اور ہلکے فونز میں زیادہ بڑھ گئی ہے، اور سام سنگ اس ٹرینڈ کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

سام سنگ نے اپنے سیمی کنڈکٹر اور موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں نئی جدتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پتلے فونز بھی بہترین پرفارمنس فراہم کر سکیں۔ سام سنگ کا مقصد ایسے فونز بنانا ہے جو نہ صرف پتلے ہوں بلکہ ان کی پرفارمنس میں بھی کمی نہ آئے۔

سام سنگ نے اپنے مقابلے میں ایپل اور ژیاؤمی جیسے برانڈز کے فونز کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ یہ کمپنیاں پہلے ہی پتلے اور ہلکے فونز کی پیداوار میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

مزید برآں سام سنگ نے اسکرین، بیٹری اور پروسسر کی تکنیکی خصوصیات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ اس کے نئے پتلے فونز میں بہترین بیٹری لائف اور پرفارمنس ہو۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سندھ یونیورسٹی کا مقصد جدیدو معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے، ڈاکٹر فتح مری

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت )جامعہ سندھ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری کا لاڑ کیمپس بدین کا دورہ ڈی سی بدین یاسر بھٹی کے ہمراہ مختلف علمی و تخلیقی پروگرام پر مشتمل لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 کا افتتاح کیا .جامعہ سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے گزشتہ روز سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی ، پر وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان اور ماہر زراعت و ماحولیات پروف?سر ڈاکٹر اسماعیل کمبار کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کی جانب سے منعقدہ لاڑ انٹرپرینیوریل گالا 2025 ، ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کی پوسٹر پریزنٹیشن مقابلہ 2025، اور ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کی جانب سے اسٹوڈنٹس سافٹ ویئر پراجیکٹس ایگزیبیشن 2025 کے سلسلہ میں علمی و تحقئقی سرگرمیوں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ جائزہ اور مشاہدہ کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جب کہ تقریب میں اساتذہ، طلبہ و طالبات، معزز شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری نے طلبہ اور طالبات کے پیش کردہ منصوبوں اور تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس کے طلبہ نے اپنے علمی و تخلیقی کام کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جو نہ صرف نصابی اعتبار سے اہم ہیں بلکہ عملی زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔ وائس چانسلر نے طلبہ اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کا مقصد جدید، معیاری اور ہمہ جہت تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان طبقہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنا سکے۔پروگرام کے میزبان پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمٰن کمبھاتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس نے 18 سالہ تعلیمی سفر میں نمایاں ترقی کی ہے، اور اب وقت آگیا ہے کہ اسے ایک مکمل جامعہ کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے کیمپس کے پی سی ون منصوبے کی موجودہ صورتحال سے بھی معزز مہمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس کو مکمل اور عملی جامہ پہنانے کے لیے مدد اور رہنمائی کی درخواست کی ، مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے خطاب میں کہا کہ لاڑ کیمپس میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اگر یہاں تعلیمی انفراسٹرکچر کو مزید وسعت دے کر نئی فیکلٹیز شامل کی جائیں تو خطے کے غریب و مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں اسمارٹ میٹرنگ اصلاحات کا آغاز کردیا گیا
  •  نجی صنعتی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے زمین کی تبدیلی فیس میں رعایت کا فیصلہ
  • آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
  • سندھ یونیورسٹی کا مقصد جدیدو معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے، ڈاکٹر فتح مری
  • اسمارٹ فون کے حد سے زیادہ استعمال کو روکنے والا نیا کیس متعارف
  • نیدرلینڈز کا پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں صرف 3 ماہ کے دوران 50 کروڑ ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد
  • پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلیے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
  • آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم نہیں کی جا رہی: رپورٹ