آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب، پاکستان نے حقائق سے صفایا کر دیا

پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی شفاف وضاحت اور حقائق پر مبنی موقف نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے میں شامل کر کے شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینل نے اس مقصد کے لیے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ تخلیق کرنے کی کوشش کی۔
تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق، پاکستان نے آپریشن “بنیانِ المرصوص” کے دوران کسی بھی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے اور تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی داخلی اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے۔ گودی میڈیا نے اس سے قبل بھی متعدد جعلی اور مضحکہ خیز رپورٹس شائع کر کے خود کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے
  • افکار سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
  • جماعت اسلامی کا اجتماع نوجوانوں کو نئی امید دے گا ، جاوید قصوری
  • افغان طالبان اور پاکستان کے مذاکرات براہ راست نہیں ہورہے، خواجہ آصف
  • پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک
  • پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا
  • بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب، پاکستان نے حقائق سے صفایا کر دیا
  • پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغانستان سے دوبارہ مذاکرات پر آمادہ
  • پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی