ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز
ترکیہ کے سیاحتی مقام بودروم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک دلخراش حادثے میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 17 تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
صوبہ موغلا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے بتایا کہ کشتی میں اچانک پانی بھرنا شروع ہو گیا، اور تقریباً دس منٹ کے اندر وہ مکمل طور پر ڈوب گئی۔ دوسرے شخص نے تیر کر چیلبی جزیرے تک پہنچ کر جان بچائی۔ حکام کے مطابق زندہ بچنے والوں میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے ساحل سے یونان کے قریبی جزائر، خصوصاً ساموس، روڈس اور لیسبوس کے درمیان سمندری راستہ نسبتاً مختصر مگر انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ بودروم کا علاقہ یونانی جزیرے کوس کے قریب واقع ہونے کے باعث اکثر غیرقانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کا مرکز بنا رہتا ہے۔
عالمی تنظیم برائے مہاجرین (IOM) کے مسنگ مائیگرنٹس پراجیکٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اب تک بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں کم از کم 1,400 تارکینِ وطن اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف ضرورت پڑی تو قطر بھی غزہ میں فوج بھیجے گا، غزہ میں پائیدار امن چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی غزہ میں امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، حملے میں 6 فلسطینی زخمی ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار اسامہ بن لادن عورت کا بھیس بدل کر افغانستان سے پاکستان پہنچا،سابق سی آئی اے افسر کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیرداخلہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہتے ہوئے اسے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مستعدی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے 30 لاکھ ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام منشیات ضبط کرکے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنے مؤثر کردار کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
محسن نقوی نے کامیاب کارروائی پر نیول چیف اور یمامہ جہاز کے عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ یمامہ جہاز کے عملے نے پیشہ وارانہ مہارت دکھاتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کو ضبط کیا، جو پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے قومی عزم کی مثال ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک بحریہ کا یہ آپریشن نہ صرف قابلِ تحسین کارنامہ ہے بلکہ اس پر پوری قوم کو اپنے جانبازوں پر فخر ہے، اور بحریہ کی کوششیں انسدادِ منشیات کے لیے جاری قومی مہم کا اہم حصہ ہیں۔