کوئٹہ کا میئر بھی مسلم لیگ (ن) سے ہوگا، رکن اسمبلی جمال شاہ کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پریس کلب کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائیگی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 400 سے زائد امیدوران کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی الیکشن کمیٹی کی سفارشات پر ٹکٹ کے اجرا کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید امیدواران سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی امیدواران کو ٹکٹ جاری کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بازی لے جائے گی، بلکہ میئر کوئٹہ بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) سے منتخب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن رابطہ کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواران کی سفارشات پیش کی گئی ہے۔ جن کی روشنی میں 400 سے زائد امیدواران کو بلدیاتی انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر معاملات کا کمیٹی کی جانب سے باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے اور مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہے۔ ہم نے کوشش کی کہ پارٹی کے وہ کارکن سامنے آئیں جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ڈٹ کر مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات پاکستان مسلم لیگ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔