City 42:
2026-07-24@10:24:48 GMT

مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا دی

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

ویب ڈیسک:آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک بڑی وکٹ اڑا دی۔

رپورٹس کے مطابق سینئر سیاسی رہنما سردار میر اکبر خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کیلئے رضامندی ظاہر کر دی، اس سلسلے میں وہ ن لیگی قیادت سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز  

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی، جس میں مستقبل کی سیاسی صورتحال اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران سردار میر اکبر خان نے کہا کہ وہ کارکنوں سے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فکری اور نظریاتی طور پر ہم مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد شریف کے زیادہ قریب ہیں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام کی خدمت کی ہے۔

نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر

وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔

ن لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ان کے ساتھی جلد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرکے عوامی خدمت کے نئے سفر کا آغاز کریں گے، جس سے خطے میں سیاسی توازن پر نمایاں اثر پڑے گا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل