مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست پر بڑا فیصلہ کر لیا ۔
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات پر خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق عابد شیر علی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ نوازشریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متفقہ طور پر عابد شیر علی کا نام فائنل کیا گیا۔یاد رہے کہ عرفان صدیقی گزشتہ ماہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری
مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر عابد شیر علی کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کو باضابطہ طور پر سینیٹ ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کل کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے جبکہ انہیں اس سلسلے میں پارٹی قیادت نے لاہور طلب کر لیا ہے۔فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کی نامزدگی کو پارٹی تنظیمی فیصلوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر متاثرین اسلام آباد الائنس کا احتجاج، بڑی تعداد میں متاثرین کی شرکت پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائیگا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری صدر ن لیگ نوازشریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی منظوریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم