اسموگ کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اس سال اسموگ کی سطح معمول سے کہیں کم ہے اور نومبر میں صاف اور نیلا آسمان نظر آنا حکومتی پالیسیوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی جانب سے معمولی آلودگی کا اندیشہ موجود ہے، تاہم فصلوں کو جلانے کے بجائے پرالی کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان فروغ دیا گیا ہے۔ ای پی اے نے 780 تعمیراتی مقامات پر سپرنکلرز بھی نصب کیے ہیں۔
وزیر کا کہنا تھا کہ حکومتی نگرانی کے باعث مجموعی فضائی صورتحال بہتر ہے، اسموگ اسکواڈز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھٹوں کی جدید طریقے سے انسپکشن کی جا رہی ہے، جبکہ دوپہر کے وقت شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے کچھ دھواں لا سکتی ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق اس سال اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور نومبر میں صاف موسم حکومتی اقدامات کی کامیابی کی علامت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز