عمران خان کو جیل میں وہ آسائشیں میسر ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی نہیں ہوتیں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات پر شدید تنقید کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندر وہ آسائشیں فراہم کی جارہی ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی میسر نہیں ہوتیں۔
خواجہ آصف کے مطابق عمران خان کے لیے باہر سے خاص مینیو کے تحت کھانا آتا ہے، انہیں ڈبل بیڈ اور مخملی بستر دیا گیا ہے، جبکہ ٹی وی پر وہ اپنی پسند کے چینلز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں ان کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔
وزیر دفاع نے اپنے دورِ اسیری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جیل کا سادہ کھانا کھاتے تھے اور جنوری کی سخت سردی میں انہیں گرم پانی تک میسر نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے خود آکر گیزر اتروا دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سنیں اور اس حقیقت کا ادراک کریں کہ وقت کسی کے پاس مستقل نہیں رہتا، لہٰذا اللہ سے ڈرنا چاہیے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمران خان کو
پڑھیں:
طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں, ان پر اعتمادکرنابےسورہے، وزیردفاع
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان سے اچھائی کی کوئی امید نہیں۔ طالبان مفاد پرستوں کا گروہ ہیں، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا اور ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز انتہائی ڈسلپنڈ ہیں۔ طالبان کا کوئی کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہے۔ ہمیں طالبان سے اچھائی کی امید نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کے کس مذہب و معاشرے میں ایسا ہوتا ہے کہ آپ کسی سرزمین پر رہے ہوں اور وہاں خونریزی کریں، آگ لگائیں، طالبان کونسی شریعت کو ماننے والے ہیں؟ یہ کس شریعت کی بات کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجابی زبان کو تعلیم، ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانےکا حکم
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو، خطے میں امن ہوگا تو سب ہی اس کے بینیفشری ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ طالبان ایک مفاد پرستوں کا گروہ ہے، ان کی باتوں کو سنجیدہ لینا ، ان پر اعتماد کرنا بے سود ہے، طالبان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ اپنے ملک و قوم کو برباد کررہےہیں۔
اس کےعلاوہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان کو تاجر کیلئے کوئی متبادل راستہ اختیار کرنا ہے تو ضرور کرے، افغانستان اگر بھارت کےساتھ تعلقات رکھنا چاہتاہے تو ضرور رکھے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ پر بوئنگ 777 سنگین حادثہ سےبچ گیا
Waseem Azmet