Daily Mumtaz:
2025-11-20@10:35:13 GMT

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار ہیں، فضا مضر صحت ہونے سے سانس کی بیماریاں جنم لینے لگی ہیں۔

ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 366 ریکارڈ کی گئی ہے، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 734، شالیمار 720، جوہرٹاؤن 586، لوئر مال کا 494 اور کینٹ کے اطراف کا 423 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 645، فیصل آباد 295، بہاولپور میں 283 اور پشاور میں 444 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے، اے کیو آئی 502 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 11 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد تک جا پہنچا ہے، ہوا کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے آغاز میں لاہور میں بادل برسنے کے امکانات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا ریکارڈ کی

پڑھیں:

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

رواں سال نومبر میں لاہور کے فضائی معیار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔

تجزیاتی رپورٹ کے مطابق نومبر کے مہینے میں ایک بھی دن انسانی صحت کے لیے خطرناک درجہ میں ریکارڈ نہیں ہوا۔ گزشتہ اور رواں سال کے ماہِ نومبر کے ڈیٹا سے ’ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)‘ میں نمایاں بہتری کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نئی دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

گزشتہ سال نومبر میں لاہور کا AQI 565.2 ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ نومبر 2025 میں یہ 259.6 پر آ گیا، جو فضائی معیار میں واضح بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق نومبر 2024 میں 11 دن صحت کے اعتبار سے خطرناک ریکارڈ ہوئے تھے، جب کہ نومبر 2025 میں یہی دن صحت کے لحاظ سے خطرناک کی سطح سے نیچے رہے۔ امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2025 کے نومبر میں 18 میں سے 16 دنوں میں فضائی معیار بہتر درجے میں رہا۔

یہ بھی پڑھیے: دہلی دنیا میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر، لاہور کا نمبر کونسا ہے؟

پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور کی فضا کو آلودگی سے پاک کرنے کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحول اور فضا کی آلودگی ختم کرنے کے لیے تمام ٹیم اور اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فضا کی بہتری کا یہ آغاز ہے اور اللہ کے فضل سے یہ بہتری دنوں سے مہینوں اور پھر سالوں تک پھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آلودگی سموگ لاہور

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا
  • خاتون اغوا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پر اظہارِ برہمی
  • بلوچستان، سردی کی لہر میں بتدریج اضافہ، کوئٹہ و قلات میں پارہ 1 ڈگری تک گر گیا
  • لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ
  • لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، حکومت نے وجہ بھارت سے آنیوالی ہوائیں قرار دے دیں
  • لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی، بھارتی شہر دہلی دنیا میں سرفہرست
  • پنجاب میں انٹرنیزٹیچرزبھرتیاں دوبارہ شروع، پورٹل میں تکنیکی مسائل برقرار
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی برقرار
  • پنجاب میں احتجاج، جلسوں اور دھرنوں پر پابندی برقرار