محکمہ ایکسائز سندھ کی کارروائیاں تیز، صوبہ بھر میں بڑی مالی وصولی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
سندھ کے وزیر برائےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں جاری روڈ چیکنگ مہم کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےترجمان کے مطابق مہم کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوا، جس کے دوران مجموعی طور پر 26 ہزار 716 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 57 ہزار 997 روپے وصول کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں 9 ہزار 146 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 55 لاکھ 59 ہزار 183 روپے ٹیکس و جرمانے وصول کیے گئے۔
حیدرآباد ڈویژن میں 6 ہزار 289 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 29 لاکھ 32 ہزار 398 روپے وصول کیے گئے۔
سکھر ڈویژن میں 1 ہزار 999 گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور 5 لاکھ 65 ہزار 280 روپے کی وصولی ہوئی۔
مزید پڑھیں:حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع، اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ
لاڑکانہ ڈویژن میں 2 ہزار 836 گاڑیوں کی چیکنگ سے 25 لاکھ 19 ہزار 763 روپے جبکہ میرپورخاص ڈویژن میں 3 ہزار 526 گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 15 لاکھ 51 ہزار 375 روپے وصول کیے گئے۔
اسی طرح شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 2 ہزار 923 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 26 لاکھ 29 ہزار 998 روپے ٹیکس و جرمانوں کی مد میں حاصل کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیکنگ کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدرآباد روڈ چیکنگ مہم سکھر شہید بینظیر آباد کراچی لاڑکانہ مکیش کمار چاولہ میرپورخاص.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن روڈ چیکنگ مہم سکھر شہید بینظیر آباد کراچی لاڑکانہ مکیش کمار چاولہ میرپورخاص ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وصول کیے گئے گاڑیوں کی ڈویژن میں
پڑھیں:
ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔
قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔
سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔