ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستانی جیولین اسٹارز نے شاندار کامیابیاں حاصل کرلیں۔

تفصیلات مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعامی رقم ملےگی جبکہ یاسر سلطان کے حصے میں 30 لاکھ روپے آئیں گے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ  کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کی کاوشوں سے جولائی میں ایتھلیٹس کیش پرائز ایوارڈ  پالیسی میں ترمیم کرکے اس میں خاطر خواہ  اضافہ کیا گیا تھا۔

پی ایس بی کی 25 جولائی سے لاگو ہونے والی نئی انعامی پالیسی کے مطابق  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر حکومت کی طرف سے 50 لاکھ روپے اور چاندی کا تمغہ لینے والے ایتھلیٹس کے لیے 30 لاکھ روپے انعام رکھا گیاہے۔

پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کےجیولین تھرو فائنل میں ایک بارپھر اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے 83.

05 میٹر تھرو کرکے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلوایا۔

یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید اور سیکرٹری خالد محمود کا کہناہے کہ ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کامیابی پورے پاکستان کی جیت ہے، دونوں نے شاندار کارکردگی دکھاکر پاکستانی پرچم بلند کیاہے۔

ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر محمد اکرم ساہی اور صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن وجاہت حسین ساہی نے بھی ارشد ندیم اور یاسر سلطان کی کارکردگی کوسراہا ہے۔

ارشد ندیم اور یاسر سلطان کے علاوہ پاکستان نے باکسنگ میں دو کانسی کے تمغے بھی جیتے ہیں۔

قدرت اللہ نے 55 کلوگرام  اور فاطمہ زہرا نے  60کلوگرام ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتاہے۔ ان دونوں کو 20،20 لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔

اس حوالے سے جلد ایک تقریب متوقع ہے جس میں میڈلسٹ ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارشد ندیم اور یاسر سلطان اسلامک سالیڈیریٹی گیمز لاکھ روپے گولڈ میڈل کا تمغہ

پڑھیں:

نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے

کراچی:

35 ویں نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے جدید برقی آلات چین سے پاکستان پہنچ گئے۔

 باخبر ذرائع کے مطابق 6 دسمبر سے کراچی میں شروع ہونے والے گیمز میں مرد اور خواتین کے سوئمنگ مقابلوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق منعقد کرانے کیلئے چین سے 18 کروڑ روپے مالیت کا ٹچ پیڈ الیکٹرانک ٹائم سسٹم کراچی پہنچ گیا، یہ نظام انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ سے ہم آہنگ ہے۔

اس ضمن میں سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر نے اہم کردار ادا کیا، نظام کو چین سے درآمد کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے خصوصی گرانٹ کی منظوری دی۔

 دوسری جانب درآمد شدہ نظام کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی وفد بدھ کو کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا ایک اور کارنامہ
  • ’الحمدللہ، پاکستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل‘ آئندہ بھی مزید کامیابیاں آئیں گی، ارشد ندیم
  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان
  • ’’ویلڈن ارشد ندیم‘‘،محسن نقوی کی ڈھیروں مبارکباد
  • ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا 
  • ارشد ندیم نے اسلامک یک جہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • نیشنل گیمز کیلئے 18 کروڑ روپے مالیت کے آلات پاکستان پہنچ گئے
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم کل ریاض میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار، قوم سے دعاؤں کی اپیل