Jasarat News:
2025-11-13@23:19:47 GMT

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ماحول کے بگاڑ میں خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ماحول کے بگاڑ میں خدشہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ میں ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی اور ماحول کے بگاڑ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کے شعبہ سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے نوٹیفکیشن کے ذریعے سندھ بھر کی مختلف فیکٹریوں میں موجود 20فیصد فضلہ نذرآتش کرنے کی اجاز ت دی گئی ہے جس سے ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوگی ، حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پرانے ٹائر، پلاسٹ، ربڑ، لیدر، ریگزین، ٹائر کاربن ،کپڑوں کا فضلہ، پلاسٹک، ہسپتال کا فضلہ، اینٹوں کے بھٹہ کا فضلہ شامل ہیں کے 20فیصد فضلہ کو نذرآتش کیا جاسکے گا جسے قانونی طورپر تحفظ دیدیا گیا ہے ، اُدھر یہ امر قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے نت نئے منصوبے تیار کئے جارہے ہیں ، موسمی تبدیلیوں کے بعد اب ہر حکومت کی کوشش ہے کہ ماحول دوست اشیاء تیار کی جائیں لیکن سندھ حکومت اس کے برعکس 20فیصد فضلہ نذرآتش کرنے کے احکامات جاری کرکے ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی آلودگی کو فروغ دینے کا سبب بن رہی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماحولیاتی آلودگی حکومت کی

پڑھیں:

سندھ حکومت معزور افراد کیلیے مختص کوٹے پر عملدرآمد کرے، عدالت عظمیٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251113-08-8
اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے سندھ حکومت کوملازمتوں میں معذور افراد کے حوالہ سے 2018ء کے قانون کے تحت مختص کردہ 5کوٹہ پر عملدرآمد کاحکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر 109درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیں۔ جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سند ھ ہائی کورٹ نے حکومت سے کہا ہے کہ معذور افراد کے حوالہ سے مختص کردہ 5فیصد کوٹے پر عمل کریں اس میں کیا بری بات ہے۔ اس میں کیا بری بات ہے کہ کوئی معذور شخص بغیر ملازمت کے نہیں رہنا چاہیئے۔ جسٹس محمدعلی مظہرنے ریمارکس دیے ہیں کہ معذور افراد کے حوالہ سے 5فیصد مخص کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بناناہے، قانون پرعملدرآمد کی بات ہورہی ہے کیا سندھ حکومت اپنے بنائے گئے 2018کے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ کوئی معذور شخص ملازمت کے بغیر نہ رہے، یہ تونہیں کہ کوٹہ 5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کردیا ہو۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے بدھ کو کیسز کی سماعت کی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں پہلی ای اسپورٹس چیمپئن شپ، 15 لاکھ انعامی رقم، فائنل 22 نومبر کو کراچی میں
  • سندھ حکومت معزور افراد کیلیے مختص کوٹے پر عملدرآمد کرے، عدالت عظمیٰ
  • کیلیفورنیا کے گورنر کی ٹرمپ کی ماحولیاتی پالیسیوں پر سخت تنقید
  • ماتلی ، بھٹہ مالکان کا اجلاس، ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے پر غور
  • پاک بھارت تصادم کا خدشہ، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
  • حکومت اپنے مفادات کیلئے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم
  • ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، صاف ماحول فراہم کےلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، مریم نواز
  • موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • موجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن