data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے ملک میں ای اسپورٹس میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے پہلی بار  سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ  کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ ملک کی تاریخ کا پہلا سرکاری سطح پر منعقد ہونے والا ای اسپورٹس ایونٹ ہے، جس میں پاکستان بھر سے 400 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،  چیمپئن شپ کا فائنل 22 نومبر کو کراچی میں ہوگا اور جیو سوپر سے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز منور علی مہیسر نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ مقابلوں میں دو اہم ایونٹس شامل ہیں، جن میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو مثبت اور جدید تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، تاکہ وہ عالمی معیار کے ای اسپورٹس پلیئرز کے طور پر ابھر سکیں، چیمپئن شپ کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن